• 21 جولائی, 2025

آج کی دعا

اللہ تعالىٰ کى پناہ مىں آنے کى دعا

أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْكَرِيْمِ وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّاتِ اللَّاتِيْ لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَشَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيْهَا وَشَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمِنْ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا يَّطْرُقُ بِخَيْرٍ يَّا رَحْمٰنُ۔

(مؤطا امام مالک، کتاب الشعرباب ما ىؤمر بہ من التعوذ)

ترجمہ: مىں اللہ کے عزت والے چہرے کى پناہ مىں آتا ہوں، اور اللہ کے ان کامل ومکمل کلمات کى پناہ مىں بھى کہ کوئى نىک وبد جن سے آگے نہىں بڑھ سکتا۔مىں اپنے رب کى پناہ اُس شر سے بھى مانگتا ہوں جو آسمان سے نازل ہوتا ہےاور اس سے بھى جو آسمان پر چڑھتا ہےاور اس شر سے بھى جو اس نے زمىن پر پىدا کىا اور اُس شر سے بھى جو اُس سے نکلتا ہے،اور اے رحمٰن خدا!دن رات کے فتنوں اور رات کے حادثات سے بھى پناہ مانگتا ہوں، سوائے رات کو پىش آنے والے حادثہ کے جو خىر وبرکت کا موجب ہو۔

ىہ اللہ کى پناہ مىں آنے اور شىطان کے شر سے بچنے کى جامع دعا ہے۔

حضرت ابوہرىرہؓ رسول اللہﷺ کے واقعہ اسراءکے بىان مىں اىک خوفناک شىطان کا ذکر کرتے ہىں جو کہ اىک شعلہ آگ کے ساتھ آپﷺ کا تعاقب کر رہا تھا۔ حضرت جبرائىلؑ نے حضورﷺ کو ىہ (مندرجہ بالا) دعا سکھلائى اور فرماىا کہ اس کے نتىجہ مىں شىطانى شعلہ ختم ہوجائے گا اور ىہ خودبخود گر پڑے گا۔

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کے 39ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اکتوبر 2021