• 19 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کے 39ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد

جماعت احمدىہ سوئٹزرلىنڈ کا 39/واں دو روزہ جلسہ سالانہ مؤرخہ 11 اور 12ستمبر2021ء بروز ہفتہ، اتوار مسجد نور وىگولٹىنگن کے قرىب سکول مىں منعقد ہوا۔

معائنہ انتظامات جلسہ سالانہ

جلسہ سالانہ سے اىک روز قبل مؤرخہ 10/ستمبر بروز جمعہ کو مکرم ملک عارف محمود صاحب افسر جلسہ سالانہ نے مکرم ولىد طارق تارنتسر نىشنل امىر صاحب جماعت احمدىہ سوئٹزرلىنڈ کو جلسہ سالانہ 2021ء کے انتظامات کا معائنہ اور خدمت پر مامور ناظمىن کا تعارف کرواىا۔ محترم امىر صاحب نے نظامتوں کى کارکردگى کاجائزہ لىتے ہوئے افسران اور ناظمىن کو ہداىات دىں۔

جلسہ سالانہ کے انتظامى معائنہ کے بعد محترم امىر صاحب کى صدارت مىں اىک مختصر تقرىب ہوئى، جس کا آغاز مکرم محمد فائز احمد خان صاحب نائب مبلغ انچارج کى تلاوت قرآنِ کرىم مع اُردو و جرمن ترجمہ سے ہوا۔ محترم امىر صاحب نے اپنے مختصر خطاب مىں جلسہ سالانہ کے انتظامات کو سراہاتے ہوئے جلسہ سالانہ کے افسران، ناظمىن اور معاونىن کا شکرىہ ادا کىا۔

 محترم امىر صاحب کے خطاب کے بعد مکرم ملک عارف محمود صاحب افسر جلسہ سالانہ نے بھى تمام احباب کا شکرىہ ادا کىا اور انہىں ہداىات دىں۔ اس کے بعد نىشنل امىر صاحب نے دُعا کروائى۔ بعد ازاں احباب کى خدمت مىں کھانا پىش کىا گىا جس کے بعد نمازِ مغرب و عشاء ادا کى گئىں۔

پہلا دِن

بروز ہفتہ مسجد نور وىگولٹىنگن مىں نائب مبلغ انچارج محمد فائزخا ن صاحب نے با جماعت نمازِ تہجد اور فجر پڑھائى اور درسِ قرآن کرىم دىا، جس کا اُردو، جرمن اور انگرىزى زبان مىں ترجمہ بھى کىا گىا۔

 جلسہ سالانہ کا باقاعدہ آغاز صبح 10:30بجے پرچم کشائى سے ہوا۔ مکرم ولىد طارق تار نُتسر نىشنل امىر صاحب نے سوئٹزرلىنڈ کا جھنڈا جبکہ مکرم منىر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلىنڈ نے لوائے احمدىت لہراىا اور افتتاحى دُعا کراوئى۔

افتتاحى اجلاس

پرچم کشائى کے بعد جلسہ سالانہ کے پہلے اور افتتاحى اجلاس کى کاروائى کا آغاز محترم مبلغ انچارج صاحب کى صدارت مىں تلاوتِ قرآنِ کرىم سے ہوا۔

تلاوتِ قرآن کرىم مع جرمن و اُردو ترجمہ اور حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کے منظوم کلام کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کا پىغام پڑھ کر سُناىا جو آپ نے از راہِ شفقت جلسہ سالانہ کے موقع پر ارسال فرماىا تھا۔ بعدہ پىغام کا جرمن ترجمہ محترم نىشنل امىر صاحب نے پىش کىا۔ حضور انور کے پىغام کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے افتتاحى تقرىر کى اور دُعا کروائى۔

اس کے بعد پروگرام کے مطابق تقارىر کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہلے مقررمکرم فہىم احمد خان صاحب مبلغِ سلسلہ نے ’’وہ خدا اب بھى بناتا ہے جسے چاہے کلىم‘‘ کے موضوع پر اُردو مىں تقرىر کى۔

اس تقرىر کے بعد حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کا منظوم کلام پىش کىا گىا۔

اِس اجلاس کے دوسرے مقر رمکرم ڈاکٹر عطاء الواسع صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدىہ سوئٹزرلىنڈ نے ’’اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ ىعنى ذکرِ الٰہى اطمىنانِ قلب کا ذرىعہ‘‘ کے موضوع پر جرمن زبان مىں تقرىر کى۔

اس کے بعد پہلے اجلاس کے آخرى مقرر مکرم نعىم اللہ صاحب نے ’’نماز وصلِ الہٰى کا ذرىعہ‘‘ کے موضوع پر اُردو مىں تقرىر کى۔

 بوقت سوا اىک بجے ضرورى اعلانات کے بعد وقفہ برائے طعام و نمازِظہر و عصر ہوا۔

دوسرا اجلاس

جلسہ سالانہ کے دوسر ے اجلاس کى کاروائى کا آغاز بوقت 15:05بجے سہ پہر مکرم فائز احمد خان صاحب نائب مبلغ انچارج کى صدارت مىں تلاوتِ قرآنِ کرىم سے ہوا۔

 تلاوتِ قرآنِ کرىم مع جرمن و اُردو ترجمہ اورمنظوم کلام حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کے بعد مکرم طلحہ تار نُتسر صاحب صدر مجلس خدام الاحمدىہ سوئٹزرلىنڈ نے ’’استحکام خلافت کے لئے ہمارى ذمہ دارىاں‘‘ کے موضوع پر جرمن مىں تقرىر کى۔

دوسرے مقرر محترم مبلغ انچارج صاحب نے ’’حضرت مسىح موعود علىہ السلام کى دعائىں‘‘ کے موضوع پر اُردو مىں تقرىر کى۔

اس تقرىر کے بعد منظوم کلام حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام خوش الحانى سے پڑھا گىا۔

جس کے بعد دوسرے اجلاس کے آخر مىں اىک گھنٹہ سے زائد وقت کى مجلس سوال و جواب منعقد کى گئى۔جس مىں محترم نىشنل امىر صاحب، محترم مبلغ انچارج صاحب اور محترم نائب مبلغ انچارج صاحب نے حاضرىن کى طرف سے بھجوائے گئے سوالات کے جوابات د ئىے۔

اجلاس کے اختتام سے قبل دىگر ضرورى اعلانات کے علاوہ حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کى ہداىت کے مطابق گزشتہ اىک سال کے دوران وفات پا جانے والے دو احبابِ جماعت کے اسماء بغرض دعائے مغفرت پڑھ کر سُنائے گئے۔ جن مىں مکر م صوفى تنوىر احمدصاحب مرحوم اور مکرم عبد الوحىد وڑائچ صاحب مرحوم شامل ہىں۔

دوسرا دِن

بروز اتوار مسجد نور وىگولٹىنگن مىں مکرم حافظ طاہر ادرىس صاحب نے با جماعت نمازِ تہجد جبکہ نائب مبلغ انچارج محمد فائز خان صاحب نے نمازِ فجر پڑھائى او درسِ قرآن کرىم دىا، جس کا اُردو، جرمن اور انگرىزى زبان مىں ترجمہ بھى کىاگىا۔

تىسرا اجلاس

 جلسہ سالانہ کے دوسرے اور آخرى روز صبح ساڑھے دس بجے تىسرے اجلاس کى کاروئى کا آغازمکرم وفا محمد صاحب مبلغِ سلسلہ و نىشنل جنرل سىکرٹرى کى صدارت مىں ہوا۔

تلاوتِ قرآنِ کرىم مع جرمن و اُردو ترجمہ اورمنظوم کلام حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کے بعد مکرم عطاء الحق صاحب نے ’’مستقبل کے بارے مىں قرآنى پىشگوئىاں‘‘ کے موضوع پرجرمن زبان مىں تقرىر کى۔

اس کے بعد مکرم خواجہ رضوان ثاقب مبشر صاحب نے ’’تعلق باللہ بذرىعہ انفاق فى سبىل اللہ‘‘ کے موضوع پر اُردو مىں تقرىر کى۔

پھر اىک طفل نے آنحضرت ﷺ کى شانِ اقدس مىں حضرت مسىح موعود علىہ السلام کے عربى قصىدہ کے چند اشعار خوش الحانى سے پڑھے۔

قصىدہ کے بعد مکرم عبد الوہاب طىّب صاحب مبلغِ سلسلہ نے ’’آنحضرت ﷺ کى محبت ِ الہٰى‘‘ کے موضوع پر اُردو مىں تقرىر کى۔

اس کے بعد صدرِ مجلس مکرم وفا محمد صاحب مبلغِ سلسلہ و نىشنل جنرل سىکرٹرى نے ’’تعلق باللہ کے لئے خدمت ِخلق ضرورى ہے‘‘ کے موضوع پر اُردو مىں تقرىر کى۔

اس تقرىر کے بعد منظوم کلام حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام خوش الحانى سے پڑھا گىا۔

اىک بجے ضرورى اعلانات کے بعد وقفہ برائے طعام و نماز ِظہر و عصر ہوا۔

دوپہر کے کھانے کے بعد نماز سے قبل محترم نىشنل امىر صاحب، محترم مبلغ انچارج صاحب، مبلغىنِ سلسلہ، محترم افسر صاحب جلسہ سالانہ اور اُن کى تمام ٹىم کے متعدد گروپ فوٹوز مکرم مبارک اسماعىل بٹ صاحب ناظم فوٹو گرافى نے لئے۔

چوتھا اور آخرى اجلاس

تىن بجے سہ پہر جلسہ سالانہ کے چوتھے اور آخرى اجلاس کى کاروائى کا آغاز محترم نىشنل امىر صاحب کى صدارت مىں تلاوتِ قرآنِ کرىم سے ہوا۔

تلاوتِ قرآن کرىم مع جرمن و اُردو ترجمہ اور حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کے منظوم کلام کے بعد محترم نائب مبلغ انچارج صاحب نے دوسرى دفعہ حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کا پىغام پڑھ کر سُناىا جو آپ نے از راہِ شفقت جلسہ سالانہ کے موقع پر ارسال فرماىا تھا۔ پىغام کا جرمن ترجمہ محترم نىشنل جنرل سىکرٹرى صاحب نے پىش کىا۔

حضورِ انور کے پىغام کے بعد محترم نىشنل امىر صاحب نے اىک خادم طالب علم کو پڑھائى مىں نماىاں کامىابى پر انعامى سند دى۔

چار بج کر پىنتىس منٹ پر صدرِ مجلس محترم نىشنل امىر صاحب نے اختتامى خطاب فرماىا۔ محترم امىر صاحب کے جرمن خطاب کا رواں اُردو ترجمہ مکرم احسن سلطان محمود کاہلوں صاحب نے سٹىج پر کھڑے ہو کر ساتھ ساتھ ہى کىا۔

محترم نىشنل امىر صاحب نے اپنے خطاب کے آخر پر اختتامى دعا کروائى۔ دُعا کے فورى بعد ہال کے آخر پر پہلے سے تىار کھڑے تىن خدام اور دو اطفال نے خوش الحانى سے ترانہ پىش کىا۔

آخر مىں مکرم عارف محمود ملک صاحب افسر جلسہ سالانہ نے دونوں روز کى حاضرى کى تفصىل محترم نىشنل امىر صاحب کى خدمت مىں پىش کى۔

محترم امىر صاحب نے جلسہ کى حاضرى پڑھ کر سُنائى۔ جس کے مطابق پہلے روز 198افراد نے جلسہ مىں شرکت کى۔ اس مىں 78مستورات اور 120 مرد حضرات تھے۔

دوسرے روز 230افراد شامل ہوئے جس مىں 96مستورات اور 134مرد حضرات تھے۔ ىاد رہے کہ جلسہ مىں کووڈ19 کے حوالہ سے حکومتى ہداىات کى روشنى مىں زىادہ سے زىادہ 250 افراد کى گنجائش تھى۔

اسى طرح ىوٹىوب چىنل پر پہلے اور دوسرے روزقرىباً 170،170کنىکشنزپر براہِ راست مسلسل دىکھا گىا۔ جبکہ تھوڑى دىر کے لئے پہلے روز قرىباً1200 اور دوسرے روز قرىباً1400کنىکشنز سے کلکس ہوئے۔ جلسہ سالانہ کى تمام کاروائى کا جرمن، انگرىزى اور اُردو زبان مىں رواں ترجمہ ہىڈفونز پر پىش کىا گىا۔

جلسہ سالانہ پرجماعتى سر گرمىوں پر مبنى تصوىرى نمائش اور قرآنِ کرىم اور دىگر جماعتى کتب کى فروخت کے لئے سٹال لگاىا گىا تھا۔

اور ىو ں جلسہ سالانہ سوئٹزرلىنڈ 2021ء اللہ تعالىٰ کے فضل سے اپنے اغراض و مقاصد کى بھر پور کامىابىوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلىٰ ذَالِکَ۔

(رپورٹ: صباح الدین بٹ ناظم رپورٹنگ جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات