• 25 اپریل, 2024

This week with Huzoor (24ستمبر 2021ء قسط دوم)

This week with Huzoor
24ستمبر2021ء
قسط دوم

اس ہفتے لجنہ اماء للہ فن لىنڈ اورمجلس انصار اللہ جرمنى کى نىشنل مجالس ِعاملہ کو حضرت خلىفۃ المسىح اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىزسے آن لائن ملاقات کا شرف حاصل ہوا  تھا۔ اس کے علاوہ مجلس خدام الاحمدىہ انگلستان کے نىشنل اجتماع کے موقعہ پر حضرت خلىفۃ المسىح اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کے اختتامى خطاب کى کچھ جھلکىاں  بھى  اس ہفتے کے This week with Huzoor پروگرام مىں پىش کى گئىں۔ (لجنہ اماء اللہ فن لىنڈ سے متعلق قسط پہلے شائع ہوچکى ہے۔)

ممبران نىشنل و علاقہ مجلس عاملہ جرمنى کى ملاقات

اتوار کے دن نىشنل مجلس عاملہ انصار اللہ و ناظمىن  علاقہ جرمنى کى    جب پىارے آقا سے آن لائن ملاقات ہوئى تو حضور انور  اىدہ اللہ نے صدر صاحب سے استفسار فرماىا کہ کىا پروگرام ہے؟ عاملہ کى مىٹنگ ہے؟کىا سارى نىشنل عاملہ بىٹھى ہوئى ہے ؟جس پر بتاىا گىا کہ نىشنل عاملہ اور  ناظمىن اعلىٰ علاقہ مو جود  ہىں۔  اس کے بعد حضور نے دعا کروائى۔

نائب صدر صف دوم نے عرض کىا: السلام علىکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ پىارے حضور!

حضور: وعلىکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

نائب صدر صف دوم: خاکسار ظفر احمد ناکى نائب صدر صف دوم

حضور: آپ نائب صدر صف دوم ہىں؟

نائب صدر صف دوم: جى حضور!

حضور: صف دوم مىں آپ کا آخرى سال ہے؟

نائب صدر صف دوم: جى حضور! مىرا آخرى سال ہے۔

حضور : کتنے انصار سائىکل چلاتے ہىں؟

نائب صدر صف دوم: حضور! ابھى جو تازہ رپورٹ اکٹھى کى ہے اس مىں 1433 انصار سائىکل چلاتے ہىں۔

حضور: صف دوم کے کل کتنے انصار ہىں؟

نائب صدر صف دوم: حضور! کل 3947 انصار ہىں جو صف دوم مىں ہىں؟

حضور: نصف انصار ہىں جو سائىکل چلاتے ہىں۔ اىک ہزار کتنے (بتاىا آپ نے)؟

نائب صدر صف دوم: حضور! 1433(حضور! کم ہىں نصف سے)

حضور: ورزش کتنے کرتے ہىں؟

نائب صدر صف دوم: حضور! اس کى رپورٹ نہىں ہے۔

حضور: لىنى چاہىے رپورٹ۔ صف دوم کا مطلب ہى ىہ ہے کہ ACTIVE رہىں۔ جس طرح خدام الاحمدىہ مىں ACTIVE  ہوتے تھے اسى طرح انصار مىں آ کر ہو جائىں ۔

نائب صدر صف دوم: جى حضور! ان شاء اللہ۔

حضور:مجھے ىہ بتائىں کہ ان کى روحانىت بڑھانے کے لىے، ان کى صحت اچھى کرنے کے لىے ان کو خدام الاحمدىہ سے زىادہ بہتر ACTIVE کرنے کے لىے آپ نے کىا پلان بناىا؟

 نىز فرماىا: آپ لوگ وہى پرانى گھسى پٹى باتىں کرتے رہتے ہىں کوئى نئى نئى باتىں نکالا کرىں۔ زمانے کے لحاظ سے چلىں۔ عمر کے لحاظ سے چلىں۔ دىکھىں آپ نے کس طرح چلانا ہے؟ آپ سمجھتے ہىں صف دوم کچھ نہىں ۔بس اىک چل چلاؤ کام ہے۔ وہى حضرت مصلح موعود رضى اللہ عنہ والى بات کہ اىک خادم جب 40  سال کا ہوتے ہى انصاراللہ مىں قدم رکھتا ہے تو وہ سمجھتا ہے مىں بوڑھا ہو گىا ہوں اور اب جماعت کا بے کار عضو بن جاؤں ۔حالانکہ جماعت کا بىکار عضو نہىں بننا ۔صف دوم بنائى ہى  اسى لىے گئ تھى کہ ابھى کارآمد عضو کو لمبا عرصہ چلاىا جائے۔

حضور انور نے لوکل مجالس کى ماہانہ رپورٹس پر تبصرہ کرنے کى اہمىت بىان کرتے ہوئے قائد صاحب عمومى سے استفسار فرماىا کہ

کتنوں کو آپ تبصرہ بھجواتے ہىں؟

قائد صاحب عمومى: حضور ہر ماہ سب کو بھجواتے ہىں۔

حضور: آپ خود بھىجتے ہىں؟ ىا صدر صاحب بھىجتے ہىں؟ ىا آپ کے متعلقہ قائدىن بھى بھىجتے ہىں؟

قائد صاحب عمومى: متعلقہ قائدىن بھى بھىجتے ہىں لىکن قىادت عمومى ہر اىک کا علىحدہ  تبصرہ بھجواتى ہے۔

حضور: ہر شعبے کےقائدىن اپنے شعبے کا تبصرہ بھجواتے ہىں؟

قائد صاحب عمومى: قائد صاحب تربىت بھى بھجواتے ہىں۔قا ئد صاحب تبلىغ بھى  کچھ بھجواتے ہىں۔لىکن قائد صاحب تربىت باقاعدگى سے جس طرح شعبہ عمومى بھجواتا ہے اسى طرح وہ بھى  بھجواتے ہىں۔

حضور:باقى قائدىن کو بھى کہىں کہ وہ  خودبھى ACTIVE ہوں ۔پھراس کے بعد حضور انور اىدہ اللہ نے استفسار فرماىا کہ قائد عمومى کى طرف سے تبصرہ جاتا ہے ىا صدر کى طرف سے جاتا ہے؟

قائد صاحب عمومى: صدر صاحب کو دکھا کر قائد عمومى کى طرف سے جاتا ہے۔

حضور: ACKNOWLEDGE  کرتے ہىں ىا پھر تبصرہ بھى  کرتے ہىں؟

قائد صاحب عمومى: اىک صفحہ ہوتا ہے (جس پر) باقاعدہ تبصرہ ہوتا ہے ۔

حضور: آپ نے کمال کر دىا۔ آپ لکھنے کے کھلاڑى ہىں ۔تبصرے مىں کىا لکھتے ہىں؟

قائد صاحب عمومى: تبصرے مىں سب سے پہلےتو ىہ ہے کہ بر وقت رپورٹ آئى ہے ىا نہىں آئى ۔اگر نہىں آئى تو اس پر سمجھاتے ہىں کہ ضرور 10 تارىخ تک بھجوانى چاہىے۔ اور ساتھ ہى اس مىں اجلاس عاملہ اور اجلاس عام کى حاضرى پر تبصرہ لکھا جاتا ہے کہ کم ہے ىا زىادہ؟ اگر اچھى ہے تو اس پر appreciate کرتے ہىں اور اگر کم ہو تو اس پر سمجھاىا جاتا ہے۔

حضور: اس کے علاوہ جو تربىت کا کام ہے، تعلىم کا کام ہے، مال کا کام ہے ان سارے شعبوں پر بھى تبصرہ ہونا چاہىے ۔

قائد صاحب مال سے گفتگو کرتے ہوئے حضور انور نے فرماىا۔ چندہ کا جو بجٹ آپ بناتے ہىں اس پر آپ کو  تسلى ہے کہ وہ بجٹ صحىح طرح بن رہا  ہےجو مجالس کى طرف سے آرہا ہے۔

قائد صاحب عمومى: حضور! ہم مختلف اجلا سات مىں کوشش کرتےرہتے ہىں اور سمجھاتے بھى رہتے ہىں ۔

حضور: کوشش تو آپ کرتے رہتے ہىں ۔کىا آپ کى اپنى تسلى بھى ہے کہ جو اب تک بنا ہوا ہے وہ صحىح بنا ہوا ہے؟

قائد صاحب عمومى: حضور! خاکسار کو پورى طرح تسلى نہىں ہے۔

حضور:گنجائش ہے نا۔اصل بات ىہ ہے کہ اپنى کمزورىوں کى طرف توجہ رکھىں تو پھر ترقى (بھى) ہوتى ہے۔ اگر صرف خوش فہمى مىں مبتلا ہو جائىں تو (پھر) ترقى نہىں ہوتى۔وہى قومىں ترقى کرتى ہىں جو اپنى کمزورىوں پر نظر رکھتى ہىں اور اس کو بہتر کرنے کى کوشش کرتى ہىں۔صرف ىہ کہہ دىنا  کافى نہىں کہ ہم نے اتنا کر لىا  اور ہم نے اتنا کر لىا۔ اور اگر کسى نے اعتراض کر دىا تو اس پر غصے مىں آ گئے ۔ہم نے ترقى کرنى ہے اور اللہ تعالىٰ کى خاطر کام کرنا ہے۔اس لىے حقائق کو اپنے سامنے رکھنا چاہىے۔تبھى ہم صحىح طور پر اپنا جائزہ لے سکتے ہىں۔ کم از کم ہر اىک ناصر کو پتہ ہو نا چاہىے ۔وہ اپنى آمد کے مطابق لکھ دے کہ مىں چندہ نہىں دے سکتا۔اس لىے  مىں اتنى(آمد)  پر دوں گا۔لىکن ىہ کہہ دىنا  کہ  مىرى آمد اتنى ہے  وہ غلط ہے اس مىں پھر برکت نہىں ہوتى۔ىہ تربىت کے لحاظ سے بتانا  ضرورى ہے  ۔اور  انصار تو اس عمر کو پہنچے ہوئے ہىں کہ  اب ان کى تربىت کون کرے گا؟ہر اىک نے اپنى تربىت خود ہى کرنى ہے ۔ىہ تو آپ کو پتہ ہونا چاہىےکہ چندہ کى شرح اتنى ہے اور  مىں اس  حساب سے دوں گا۔ آپ کو ىہ اجازت لے لىنى چاہىے۔ٹھىک ہے زبردستى ہم نہىں کرتے۔ٹىکس نہىں لگاتے۔لىکن سچائى ضرور ہونى چاہىے۔

ا س کے بعد  پىارے آقا نے قائد صاحب تبلىغ سے گفتگو  فرمائى۔

قائد صاحب تبلىغ :السلام علىکم  ورحمۃ اللہ و برکاتہ

حضور:وعلىکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

قائد صاحب تبلىغ :خا کسار عاطف شہزاد ورک ،قا ئد تبلىغ

حضور: ماشاءاللہ ۔آپ انصار اللہ کى عاملہ مىں  عمر کے لحاظ سےسب سے چھوٹے قائد ہىں؟

قائد صاحب تبلىغ :جى حضور! اسى سال سے(مىں انصار اللہ مىں شامل ہوا ہوں)

حضور نے فرماىا ۔کمال کر دىا ۔آپ کا تبلىغ کا کىا پلان ہے ؟

قائد صاحب تبلىغ :حضور! ہمارا جو لائحہ عمل ہے اور  اس لحاظ سے جو کام ہو رہا ہے۔اس مىں تبلىغى نشستىں ہىں۔

حضور:لائحہ عمل آپ کو کىا کہتا  ہے؟ کىا کام کرنا ہے؟

قائد صاحب تبلىغ :اس سال کے لىے چھوٹى اور بڑى تبلىغى نشستىں منعقد کرنى  ہىں۔ جو آن لائن ہوتى ہىں  لىکن بہت کم ہو رہى ہىں۔اس کے علاوہ انفرادى تبلىغى نشستىں ہو رہى ہىں۔

حضور:تو پھر آپ نے بىعتىں کتنى کروائى ہىں؟

قائد صاحب تبلىغ :حضور! اس کى ہمىں رپورٹ نہىں ملتى۔

حضور: کىوں ؟انصار اللہ کے ذرىعہ سے جو بىعتىں ہوتى ہىں ان کى رپورٹ ملنى چاہىے ۔وہ کىوں نہىں ملتى؟

قائد صاحب تبلىغ : کچھ ملتى ہىں لىکن  لائحہ عمل مىں ىہ نہىں لکھا ہوا کہ ہم ان سے رپورٹ منگواىا کرىں۔

حضور: کس سے منگواىا کرىں؟ سوال ىہ ہے کہ جب انصار نے بىعتىں کروائى ہىں تو مجالس سے رپورٹ منگوانا آپ کا کام ہے۔ لائحہ عمل مىں لکھا ہو ىا نہ لکھا ہو۔ اپنا بھى کوئى دماغ استعمال کر کے دىکھىں کہ اس مىں کىا بہترى کرنى ہے۔ ضرورى تو نہىں کہ لائحہ عمل  کے اوپر لکىر کے فقىر کى طرح چلنا ہے۔ لائحہ عمل تواىک موٹى موٹى گائىڈ لائن ہےاس کے علاوہ اس کى detail مىں جانا اور اس پر مزىد کام کرنا، پروگرام بنانا اور پلاننگ کرنا، ىہ آپ کا اپنا کام ہے۔ اور جماعتى طور پر انصار کى عمر کے جو لوگ بىعت کر کے جماعت مىں شامل ہوتے ہىں تو  سىکرٹرى تبلىغ سے ان کى انفارمىشن لىا کرىں۔ معلومات لىں (اور) پھر اپنے قائد تربىت نو مبائعىن کو دىں۔

قائد صاحب تبلىغ: دعا کى درخواست ہے حضور!

اس کے بعد حضور نے صدر صاحب کو مخاطب ہوتے ہوئے فرماىا: آپ کا اىک گھنٹہ بھى پورا ہو گىا  ہے۔

صدر صاحب انصار اللہ:جى حضور! جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ حضور! خاکسار نے درخواست کرنى تھى کہ ان شاءاللہ اگلے مہىنے نومبر مىں ہمارا سالانہ اجتماع MANNHEIM مىں منعقد ہو گا۔ آپ سے درخواست کى ہوئى ہے کہ ازراہ شفقت اجتماع کے آخرى دنوں مىں اختتامى خطاب فرما دىں۔

حضور نے مسکراتے ہوئے فرماىا کہ آج جو باتىں ہوئى ہىں انہى کو مىرا خطاب سمجھ لىں۔ مجلس انصار اللہ انگلستان کو مىں نے جو خطاب کىا تھا وہ ان کو سنا دىں۔

صدر صاحب انصار اللہ: جى حضور! ہر سر کلر مىں جو بھى تربىتى اور (دوسرے) مختلف پوائنٹ ہوتے ہىں وہ نکال کر ہر سر کلر مىں بھجواتے ہىں۔

حضور نے فرماىا: اس مىں سے پوائنٹس نکالىں اور وہ ان کو بھجوائىں۔ سوال جواب کوئى فائدہ نہىں دىتے جب تک عمل نہ کرىں۔ اپنى پورى کوشش کرىں اور عمل کرىں ۔پھر دعا کرىں کہ اللہ تعالىٰ اس کوشش کے بہتر نتائج پىدا کرے۔ اور پھر معاملہ اللہ پر چھوڑ دىں۔ ہمارے ہاں کام کرنے کى بھى اور دعائىں کرنے کى بھى کمزورى ہے۔ پہلے دونوں طرف کى کمزورىوں کو دور کرىں پھر ہى ہم کچھ کہہ سکتے ہىں کہ ہم نے کچھ کىا ہے۔

اختتامى خطاب نىشنل اجتماع
مجلس خدام الاحمدىہ انگلستان

 حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے 19 ستمبر 2021 کو مجلس خدام الاحمدىہ انگلستان کے اجتماع مىں شامل ہو کر خدام کو اختتامى خطاب سے نوازا۔ جس مىں آپ نے نصائح کرتے ہوئے فرماىا۔

تمام خدام اور اطفال کو ىہ جاننا چاہىے کہ وہ بہت انمول ہىں اور ہر احمدى حضرت مسىح موعودؑ کى جماعت کا اىک  قىمتى وجود ہے۔ اس کو صرف عطا ئے خدا وندى نہىں سمجھنا چاہىے بلکہ (ىاد رکھىں کہ) ىہ (انعام) اسى صورت مىں رہے گا جب ہم مىں سے ہر اىک حضرت مسىح موعود ؑ کى جماعت کے وقار کو قائم رکھنے  کے لىے اپنے Role کو ادا کرے گا اور اسکى خوشحالى اور ترقى  کے لىے ہمىشہ کوشش مىں لگا رہے گا۔ ىہ اىک حقىقت ہے کہ بچے اور نوجوان کسى بھى قوم کى ترقى کے لىے  اىک بنىادى حىثىت رکھتے ہىں۔ ىقىناَ وہ قوم جس کے بچے اور نو جوان اپنى قوم کے لىے خدمت کا  جذبہ رکھتے ہىں وہى قومىں ترقى  اور کامىابى کے اعلى مدارج حاصل کرتى ہىں۔ ىاد رکھىں کہ کسى بھى قوم کى زندگى اور کامىابى کسى اىک نسل کى ترقى پر منحصر نہىں ہے بلکہ وہى قومىں حقىقتا َ کامىاب ہوتى ہىں جو دنىا کو بہترى کے لىے تبدىل کرنے کى طاقت رکھتى ہىں اور نسلاَ بعد نسل ِاپنى قوم کے (نىک) مقاصد کى خاطر ہر قسم کى قربانى کے لىے تىار رہتى ہىں لىکن ىہ گوارا نہىں کرتىں کہ ان کى ترقى اور کامىابى مىں کسى قسم کى بھى تاخىر ہو۔جس طرح ہر صبح سورج نکلتا ہے اور ناکام نہىں ہوتا اسى طرح ہمارا بھى ہر دن ہمىں جماعتى و روحانى ترقى  کى خوشخبرىوں کى طرف لے جانے  والا ہو۔ جب تک ہمارى ىہ حالت رہےگى کوئى بھى ہمىں ناکام نہىں کر سکتا۔ آپ کے Banner پر حضرت مصلح موعود ؑ کا خدام کے متعلق ىہ مقولہ «قوموں کى اصلاح نوجوانوں کى اصلاح کے بغىر نہىں ہو سکتى»  بڑے فخر سے درج ہے ۔تاہم ىہ الفاظ ىا ماٹو صرف فخر کے لىے نہىں ہىں بلکہ ىہ خدام الاحمدىہ کے لىے اىک بىدارى، MOTIVATION اور INSPIRATION CALL ہونى چاہىے۔ خدا تعالىٰ آپ کو اپنى ذمہ دارىاں سمجھنے اور فرائض ادا کرنے والا بنائے ۔اللہ کرے کہ آپ لوگ خدا تعالى  اور اس کى مخلوق کے حق ادا کرنے والے  ہوں ۔ جماعت کا نام پورى دنىا مىں روشن کرنے والے ہوں اور حضرت مسىح موعودؑ کے مشن کو پورا کرنے والے ہوں۔ مىرى ىہ دلى دعا ہے کہ اللہ تعالىٰ آپ کو اس مىں کامىاب و کامران کرے اور ہمىشہ خدام الاحمدىہ پر اپنے فضل نازل فرماتا چلا جائے آمىن۔

اس کے بعد حضور نے دعا کروائى اور دعا کے بعد مجلس خدام الاحمدىہ ىوکے کى بنائى ہوئى SALAAT HUB WEBSITE کا با قاعدہ افتتاح فرماىا ۔

(ٹرانسکرئىب و کمپوزنگ: ابو اثمار اٹھوال)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کے 39ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اکتوبر 2021