• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

نماز تہجد کی دعائیں

حضرت عائشہؓ نے رسول کریمﷺ کی تہجد کے آغاز میں دُعاؤں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپ کھڑے ہو کر دس دس مرتبہ اَللّٰہُ اَکبَرُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ،لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھتے اور دس مرتبہ استغفار کرتے اس کے بعد بعض اور دُعائیں پڑھتے۔

(نسائی کتاب قیام اللیل)

حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول کریمﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر یہ کہہ کر نماز شروع کی۔

اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃًوَّاَصِیْلًا

اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑااور سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں بہت زیادہ اور اس کی ذات پاک ہے صبح بھی اور شام بھی۔

نماز کے بعد رسول کریمﷺ نے فرمایا کہ یہ کلمے خدا کو ایسے پیارے لگے کہ آسمان کے دروازے ان کے لئے وا کر دیئےگئے۔ ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں ہمیشہ یہ کلمے نماز میں دہراتا ہوں۔

(ترمذی کتاب الدعوات)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ68-69)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سیمینار تحریک جدید لائبیریا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اکتوبر 2022