• 17 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تلاوت قرآن کریم کی دعائیں

قرآن شریف کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ یعنی اَعُوذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیمِ پڑھا جائے یعنی میں راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں نیز ہر اہم کام کی طرح تلاوت سے پہلے بھی بسمِ اِللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھنا موجب برکت ہے۔

حضرت عوفؓ بن مالک اشجعی بیان کرتے ہیں کہ مَیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نفل نماز کے لئے کھڑا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ بقرہ کی تلاوت کی۔ آپؐ کسی رحمت کی آیت سے نہیں گزرے مگر رُک کر رحمت طلب کرتے۔ اور کسی عذاب کی آیت سے نہیں گزرے مگر وہاں توقّف فرما کر عذاب سے پناہ مانگتے۔

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ)

حضرت حذیفہؓ کی روایت میں یہ بھی ذکر ہے کہ جہاں تسبیح کا موقع ہوتا وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سبحان اللّٰہ کہتے یعنی اللہ پاک ہے۔

(مسلم کتاب الصلوٰۃ)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ84)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اپنے اندر قناعت پیدا کرو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2022