• 9 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

مومن کو تعلیمات کا اطلاق
اپنے آپ سے کرنا چاہئے

دعوت الیٰ اللہ سب سے قبل اپنے نفس سے شروع کی جائے۔ اپنی زمین کو سب سے پہلے زرخیز بنایا جائے۔ اپنی زمین کی فصل کو سب سے پہلے قرآن، احادیث اور سنت رسولؐ کے پاک صاف پانی سے سیراب کیا جائے۔ ہر اسلامی خلق کے زیور کو سب سے پہلےخود پہنے اس سے اپنے آپ کو خوبصورت بنائے اور آراستہ کرے پھر اس اسلامی پانی سے اپنی پکار اور اپنے عمل سے اپنے قریبی عزیز و اقارب، دوستوں اور احباب جماعت کو آراستہ کرے۔ گویا خود جزیرہ سے ملتی جلتی ہیئت یعنی شکل بنائے اور اپنے اعمال صالحہ سے اور بھی جزیرہ نما پیدا کرے۔ یہاں تک کہ ہر غیر یہ کہہ اٹھے کہ یہ تو ایک احمدی ہے ایسا جزیرہ ہے جو ہم سے الگ تھلگ ہماری روایات و بدعات سے کٹی ہوئی پاک صاف شے ہے جس کا ہمارے معاشرے کے رنگ و بو سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کا اپنے اللہ سے تعلق ہے۔ اسے دیکھیں تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق نظر آتے ہیں۔ اس کی چال ڈھال اسلامی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی اجنبی سا ہو۔

(اداریہ: ایک احمدی آلائشوں اور کثافتوں سے پاک جزیرہ ہے
الفضل آن لائن لندن 24؍دسمبر 2019ء)

(مرسلہ: ذیشان محمود۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اپنے اندر قناعت پیدا کرو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2022