• 8 مئی, 2025

ایک خوشخبری اور ہماری ذمہ داری

ایک خوشخبری
اور
ہماری ذمہ داری

روزنامہ الفضل آن لائن مؤرخہ 13؍دسمبر 2022ء اپنے تین سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔ ان شاء اللّٰہ

اس قلیل عرصہ میں جو قوموں کی زندگی میں آنکھ جھپکنے کے برابر بھی نہیں ہوتا الفضل آن لائن نے غیر معمولی ترقیات کی منازل طے کی ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ و دعاؤں اورآپ تمام محبین الفضل کے خصوصی تعاون سے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تیز بارش کی طرح نازل ہوا اور مسلسل ہو رہا ہے کہ اس تھوڑے سے عرصہ میں الفضل آن لائن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ (ہاف ملین) کو عبور کر چکی ہے اور یوں بانیٔ الفضل حضرت مصلح موعودؓ کے یہ دعائیہ الفاظ پورے ہونے کی طرف نوید کی خبر دے رہے ہیں کہ:
’’اس کے فیض کو لاکھوں نہیں کروڑوں تک وسیع کر اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی اسے مفید بنا۔‘‘

اس پر جتنا بھی خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ ہمیں دعائیں کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی طرف جھک جانا چاہیے۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذالک

ادارہ الفضل آن لائن اس اہم تاریخی موقع پر خصوصی نمبر شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس مناسبت سے اگر آپ کوئی مضمون، تحریر، منظوم کلام، رائے، تاٴثرات یا کوئی مشورہ دینا چاہیں تو موٴرخہ 30؍نومبر 2022ء بروز بدھ لندن وقت کے مطابق دوپہر12 بجے تک

info@alfazlonline.org

پر بھجوا کر ممنون فرمائیں۔ الفضل آن لائن کو مزید بہتر کرنے، مزید علمی بنانے کے لیے آپ کے مفید مشوروں کا بھی انتظار رہے گا۔

کان اللّٰہ معکم و ایدکم

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اپنے اندر قناعت پیدا کرو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2022