اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ، وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ لِسَانًا صَادِقًا، وَقَلْبًا سَلِيمًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا تَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوبِ
(ترمذی، کتاب الدعوات، حدیث: 3407)
ترجمہ: اے اللہ!میں تجھ سے معاملہ میں ثباتِ قدم اور رشد وہدایت میں (استقامت و) عزیمت کی دعا مانگتا ہوں۔ میں تجھ سے تیری نعمتوں کے شکر اور تیری خوبصورت عبادت کی توفیق چاہتا ہوں۔ میں تجھ سے قلبِ سلیم اور زبانِ صادق کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے ہر اس خیر کا طلب گار ہوں جو تیرے علم میں ہے، اور ہر اس شر سے پناہ مانگتا ہوں جسے تو جانتا ہے اور تجھ سے ان سب گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہے۔
یہ سید ومولیٰ، خاتم النبیین، مقدس الانبیاء، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی نفل نماز میں پڑھنے والی شکرِ نعمت اور بخشش کی خوبصورت دعا ہے۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)