• 27 جولائی, 2024

دعا کا تحفہ

ازالہ بے خوابی کی دُعا

حضرت بریدہؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خالدؓ بن ولید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بے خوابی کی شکایت کی۔ آنحضورؐ نے اُنہیں رات کو پڑھنے کے لئے یہ دُعا سکھائی:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَ مَا اَظَلَّتْ، وَ رَبَّ الْاَرضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ،وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَ مَا اَضَلَّتْ،کُنْ لِیْ جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِکَ کُلِّھِمْ جَمِیْعًا،اَنْ یَفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ،اَو اَنْ یَبْغِیَ عَلَیَّ، عَزَّ جَارُکَ وَ جَلَّ ثَنَاؤُکَ، وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! سات آسمانوں اور ان کے زیر سایہ ہر چیز کے رب!اور سات زمینوں اور اُن کے اوپر جو کچھ آبادہے اُس کے ربّ! شیاطین اور اُن کے گمراہ کردہ وجودوں کے ربّ!تو اپنی تمام مخلوق کے شرّ سے میری پناہ گاہ بن جا کہ کوئی مجھ پر زیادتی یا سرکشی نہ کرے۔تیری پناہ عزت والی ہے اور تیری تعریف بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ہاں کوئی معبود نہیں مگر تو۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ123)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

برکینا فاسو کے شہداء کے نام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جنوری 2023