• 26 اپریل, 2024

ایک احمدی کا اعزاز

مکرمہ منصورہ فرحت۔ سوئٹزرلینڈ یہ اعلان بھجواتی ہیں:
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے مکرم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صدر جماعت Regina اور ریجنل امیر Prairie Region کینیڈا کو میڈیکل کے شعبہ میں انتھک محنت اور خدمت کے اعتراف میں میڈل آف آنر سے نوازا گیا ہے۔ الحمد للّٰہ

اس میڈل کا اجراء ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی وفات سے قبل بحیثیت ملکہ کینیڈا اپنی 70 سالہ بادشاہت کی جوبلی کی مناسبت سے کیا جو کے صوبہ Saskatchewan کے اُن شہریوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کینیڈا، صوبہ Saskatchewan کی کمیونٹی اور شہریوں کی نمایاں رنگ میں خدمت کا مظاہرہ کیا ہو۔

مکرم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن ،محترم فضل الرحمٰن خان مرحوم (سابق امیر جماعت) کے بڑے بیٹے ہیں۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ یہ اعزاز موصوف کے لئے اور تمام جماعت کے لئے ترقیات کا موجب بنائے اور اللہ تعالیٰ ہر موقع پر ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی