• 25 اپریل, 2024

مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ

مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے
نیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد

الحمد للّٰہ مؤرخہ 10؍دسمبر 2022ء کوسپورٹس ڈے پر مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کو نیشنل والی بال ٹورنامنٹ اور مجلس اطفال الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کو نیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ نور مسجد ویگولٹینگن کے قریبی گاؤں موحل ہائیم کے سپورٹس ہال میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جس میں40 خدام اور 35 اطفال نے شرکت کی۔

اس ٹورنامنٹ کی تیاری دو ماہ قبل شروع کر دی گئی تھی۔ سب سے پہلے مناسب جگہ تلاش کی اور بعد از اں خدام و اطفال کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

مؤرخہ 10؍دسمبر کو صبح 10:30 بجے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا ا ٓغاز مکرم عارف محمود کاہلوں صاحب معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں تلاوت ِ قرآن کریم سے کیا گیا۔یاد رہے کہ مکرم ملک شاہد اقبال صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے دفتری ملاقات کی غرض سے انگلینڈ گئے ہوئے تھےجس کی وجہ سے محترم صدر صاحب کی ہدایت کے مطابق مکرم معتمد صاحب نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ تلاوت کے بعد محترم معتمد صاحب نے خدام کا عہد دُہرایا۔

جس کے بعد مکرم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ نے اپنے افتتاحی خطاب میں خدام اور اطفال کو مخاطب کرتے ہوئے ایک حدیث نبویﷺ کی روشنی میں فرمایا کہ صحت مند اور توانا مومن کمزور مومن سے بہتر ہے۔ صحت مند انسان ہر کام بہتر انداز میں کر سکتا ہے جو کمزور آدمی کرنے سے گھبراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے بعد اب ہمیں اس طرح کے مزید events کروانے چاہئیں کیونکہ دینی کاموں کے لئے ضروری ہے کہ انسان صحت مند اور تندرست ہو۔ اس کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے دعا کروائی اور میچز کا آغاز ہوا۔ جو کہ دوپہر کے کھانے اور نمازوں کے وقفہ تک جاری رہے۔

نمازِ ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد کھیل کے بقیہ میچز کا آغاز ہوا۔

اس ٹورنامنٹ میں مجلس اطفال الاحمدیہ کے کل 10 میچ جبکہ مجلس خدام الاحمدیہ کے 13میچ کروائے گئے۔

میچز کا اختتام شام 5:30 ہوا۔ جس کے بعد اختتامی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ سے ہوا۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم ولید طارق تارنتسرصاحب نیشنل امیر سوئٹزرلینڈ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محترم امیر صاحب نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

بعد ازاں محترم امیر صاحب نے اپنے اختتامی خطاب میں ٹورنا منٹس کے انعقاد کو سراہتےہوئے فرمایا کہ اسلام ورزش کو پسند کرتا ہے اور کہا کہ جہاں جسمانی ورزش ضروری ہے وہاں روحانی ورزش جوکہ نماز ہے وہ بھی ضروری ہے اور یہ کہ صحت مند رُوح کے لئے صحت مند جسم بھی ضروری ہے۔

آخر پر محترم امیر صاحب نےدعا کروائی اور پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آنلائن سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی