• 27 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

تقریب آمین

مکرم ملک اللہ بخش واقف زندگی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چار نواسے/پوتے واقفین نو بچوں کی پہلی دفعہ قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے پر مورخہ 21 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ کراچی میں سمندر کی سیر کرتے ہوئے کشتی پر تقریب آمین منعقد ہوئی۔

عزیزہ لبنہ طاہر بنت طاہر احمد ملک نے 5سال کی عمر میں قرآن ختم کیا۔

عزیزہ مناہل عمران بنت عمران احمد ملک نے 5 سال اور سلمان احمد نے 6 سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ مکمل کیا اسی طرح حسان احمد ابن رضوان احمد نے بھی 5 سال کی عمر میں قرآن کریم کا دور مکمل کیا۔ ان بچوں کو قرآن کریم ان کی والدہ صاحبہ نے پڑھایا تھا۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے، ترجمہ سیکھنے اور قرآنی احکامات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 فروری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 فروری 2020