• 27 اپریل, 2024

سیرالیون کے لُنسر اور روکوپور ریجن میں تقاریب آمین

ماہ جنوری میں سیرالیون کے دو ریجنز لُنسر اور روکوپور کی سات جماعتوں میں تکمیل قرآن کی پانچ تقاریب آمین کا انعقاد ہوا۔ الحمدللہ
ان تقاریب کی مختصر رپورٹ قارئین کے لئے پیشِ خدمت ہے۔

Jhones Street جماعت، لُنسر ریجن

مؤرخہ 16؍جنوری کو لنسر ریجن کی جماعت جونز سٹریٹ میں تقریب کی صدارت مکرم طاہر احمد فرخ صاحب مبلغ مکینی ریجن نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا جس کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ صدرِ مجلس نے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔

کل 18 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔

اس بابرکت تقریب میں چیفڈم امام کے نمائندہ، متعدد غیرازجماعت اماموں سمیت نو جماعتوں کی نمائندگی ہوئی اور دو صد سے زائد افراد اس تقریب میں شامل ہوئے۔ دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

Foreduguجماعت۔ لُنسر ریجن

تقریب کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عصر مکرم طاہر احمد فرخ صاحب مبلغ مکینی ریجن کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مہمانوں کے تعارف کے بعد قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم سنا گیا اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

کل 11 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔

اس بابرکت تقریب میں ایک سیکشن چیف، ایک کونسلر، چیفڈم امام کے نمائندہ، آٹھ اماموں سمیت دو صد سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Eye Streetاور Kabia Street جماعت، لُنسر ریجن

مورخہ 17 ؍ جنوری کو تقریب کا باقاعدہ آغا ز مکرم محترم مولانا سعیدالرحمن صاحب امیرو مشنری انچارج سیرالیون کی صدارت میں ہوا۔ تلاوتِ قرآن کریم اور مہمانوں کے تعارف کے بعد مکرم امیرصاحب نے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔ آپ نے اپنے خطاب میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا اور امام مہدی ومسیح موعود کی آمد اور حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

کل 25 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔

اس بابرکت تقریب میں چیفڈم سپیکر، ایک ممبر آف پارلیمنٹ، ایک پرنسپل، دو ہیڈ ٹیچرز سمیت چار صد سے زائد افراد نے شرکت کی۔

قابل ذکر واقعہ

Eye Clinic جماعت کے ایک نو مبائع جنہوں نے دو سال قبل بیعت کی تھی، بیعت کے بعد ان کو غیر احمدی مولویوں نے جماعت کے بارے میں ورغلانا شروع کیا کہ احمدی تو مسلمان نہیں ہیں بلکہ عیسائی ہیں۔ ان کے ورغلانے پر یہ دوست جماعت سے دور ہوگئے تھے اور مسجد کے لئے جو جگہ دینے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا س سے بھی انکار کردیا۔ لیکن بعد میں ریجنل مبلغ رانا بابر شہزاد صاحب کے سمجھانےپر دوبارہ سے جماعت میں فعّال طور پر شامل ہوگئے۔ اور اب اس علاقہ میں جماعت کی دو مساجد بن گئی ہیں اور ایک مسجد میں معلم صاحب کے قرآن پڑھانے پر دس لوگوں نے قرآن کریم کا دور مکمل کیا ہے۔ جن میں ایک ناصر اور چار خدام بھی شامل ہیں۔

Tombowallahجماعت۔ روکوپور ریجن

مؤرخہ 23؍جنوری کو ٹومبووالا جماعت میں تقریب کا باقاعدہ آغاز مکرم محترم مولانا سعیدالرحمن صاحب امیرو مشنری انچارج سیرالیون کی صدارت میں ہوا۔

مکرم امیر صاحب نے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔ اس بابرکت تقریب میں ایک پیراماؤنٹ چیف، ایک کونسلر، ایک سیکشن چیف، چیف امام سمیت کل 372؍ افراد نے شمولیت کی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

مکرم امیرصاحب نے حاضرین سے اپنے خطاب میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا اور امام مہدی ومسیح موعود کی آمد اور حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔

کل 12 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔

روکوپور ٹاؤن، روکوپور ریجن

مؤرخہ 24؍جنوری کو روکوپور ٹاؤن جماعت میں تقریب کا باقاعدہ آغاز مکرم محترم مولانا سعیدالرحمن صاحب امیرو مشنری انچارج سیرالیون کی صدارت میں ہوا۔ مکرم امیر صاحب نے قرآن کریم کادور مکمل کرنے والوں سے قرآن سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔

اس بابرکت تقریب میں ڈپٹی چیف امام، چھ غیر از جمات امام، پرنسپل اور ٹیچرز سمیت کل 168؍افراد نے شمولیت کی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ کل 26 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔

مکرم امیر صاحب نے حاضرین سے اپنے خطاب میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا اور امام مہدی ومسیح موعود کی آمد اور حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔

Kambia Townجماعت، روکوپور

اسی روز کیمبیا ٹاؤن جماعت میں تقریب کا باقاعدہ آغاز مکرم محترم مولانا سعیدالرحمن صاحب امیرو مشنری انچارج سیرالیون کی صدارت میں ہوا۔

مکرم امیر صاحب نے قرآن کریم کادور مکمل کرنے والوں سے قرآن سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔ کل 9 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔

اس بابرکت تقریب میں دو پیراماؤنٹ چیف، ڈسٹرکٹ چیف امام، ڈپٹی ڈائریکٹر MBSSC، دائریکٹر آف TSC، چیئرمین کیمبیا ڈسٹرکٹ سمیت کل 295؍افراد نے شمولیت کی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

مکرم امیرصاحب نے حاضرین سے اپنے خطاب میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا اور امام مہدی ومسیح موعود کی آمد اور حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔

روکوپور کی تقاریب آمین میں بچوں اور بچیوں نے کورس میں با آواز بلند نماز باترجمہ، دعائیں، احادیث اور اطفال اور ناصرات کا عہد پڑھ کر سنایا۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی، نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن (سیرالیون))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 فروری 2021