آپس کے معا ملات میں غلط فہمی اور عدم برداشت کی وجہ سے باہمی تلخی اور ناراضگی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے معا ملہ فہمی اور سمجھ داری سے کام لیتے ہوئے اپنے بھائی یا بہن کو معاف کردیا جائے تو اس کا بہت اجر و ثواب ہو تا ہے اور معاشرہ میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔ معافی کے لئے ضروری ہے کہ رنج اور تکلیف کو پوری طرح بھلا دیا جائے کینہ اور بغض پوری طرح ختم کر دیا جائے اور دل کو پوری طرح صاف کر دیا جائے۔
(مرسلہ: عبدالباسط شاہد۔یو کے)