• 20 اپریل, 2024

جامعۃالمبشرین گھانا کی سرگرمیاں

مؤرخہ 17 فروری 2020ء بروزپیر مکرم عبدالماجدطاہر ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن جامعۃ المبشرین گھانا میں تشریف لائے۔ ان کے ہمراہ مکرم مولانا حافظ احسان سکندر نائب امیر بیلجئیم اور مکرم فرید احمد نوید پرنسپل جامعہ احمدیہ گھانا بھی تھے۔ جامعہ ہال کو بینرز سے سجایا گیا۔طلباء جامعہ اور مدرسۃ الحفظ کے طلباء نے مہمانان کا گھانا کے روایتی انداز میں استقبال کیا نعرہ ہائے تکبیر بلند کیے اور کلمہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہ مُحَمَّدُالرَّسُوْلُ اللّٰہ کا ترنم سے ورد کیا۔ پرنسپل صاحب نے مہمانان کا تعارف کروایا۔ عزیز واہریرے ارمزان نےتلاوت کی اور عزیز اوسئی یوسف نورالدین نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا پاکیزہ منظوم کلام ’’اے محمؐد اے حبیبِ کردگار‘‘ مترنم آواز میں سنایا۔ مکرم عبدالماجد طاہر نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے الفاظ میں طلباء اور اساتذہ کو نصائح کیں۔ تمام طلباء اور اساتذہ نے مکرم موصوف سے مصافحہ کیا۔ مہمانان اور طلباء و اساتذہ کا گروپ فوٹو ہوا۔ مہمانان مدرسۃ الحفظ بھی تشریف لے گئے نیز طلباء اور اساتذہ کا الگ گروپ فوٹو بھی ہوا۔

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ