• 20 اپریل, 2024

گھانا کے یوم آزادی کی تقریب جامعۃ المبشرین گھانا

مؤرخہ6 مارچ2020ء کو گھانا کا یومِ آزادی ہے ۔ یہ دن ہر سال جامعۃ المبشرین میں پورے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ امسال بھی گھانا کے یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جامعہ ہال کو گھانا کے جھنڈوں کے رنگوں سے سجایا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مکرم پرنسپل صاحب جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔تلاوت مکرم جلال ایسل نے کی۔ مکرم عبد الوہاب آدم نے گھانا کا عہد دہرایا۔جامعہ کے استاد مکرم حافظ لبیب عبد اللہ نے حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْاِیْمَان کے عنوان پر تقریر کی۔ اس کے بعد گھانا کے طلباء نے قومی ترانہ پڑھا۔بعدازاں جامعہ میں موجود طلباء جن کا 13 مختلف ممالک سے تعلق ہے ،ہر ملک کے طلباء نے اپنے اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھا۔ مدرسۃ الحفظ کے طلباء نے بھی اس میں حصہ لیا۔ آخر پر اساتذہ نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔ آخر پر پرنسپل صاحب جامعۃ المبشرین نے گھانا کا جھنڈا لہرایا اور اجتماعی دعا کروائی۔

بعدازاں مارچ پاسٹ کی تقریب ہوئی۔پہلا دستہ مدرسۃ الحفظ کے طلباء کاتھا اور پھر ترتیب وار جامعہ کی کلاسز کے دستے تھے۔جامعہ سے لے کر اکرافُو گاؤں کی مسجد تک اور پھر جامعہ واپسی تک طلباء نے مارچ پاسٹ کیا۔اس دوران طلباء songs of praise پڑھتے رہے اور گھانا کے اور اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے لہراتے رہے۔آخر پر تمام طلباء و اساتذہ کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ