• 18 مئی, 2024

مقابلہ فی البدیہہ تقریر بزبان انگریزی جامعۃ المبشرین گھانا

خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا میں مؤرخہ 16 فروری 2021ء بروز منگل مجلس علمی کے زیر اہتمام انگریزی زبان میں فی البدیہہ تقریر کا مقابلہ کروایا گیا۔ اس مقابلے میں جامعۃ المبشرین کے چار گروپس دیانت، شجاعت، امانت اور صداقت سے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔ یوں کل شاملین کی تعداد بارہ تھی۔ طلباء کو تین منٹ کے لیے انگریزی زبان میں فی البدیہہ تقریر کرنا تھی۔مقابلہ میں منصفین کے فرائض مکرم مبشر حسین شاہد صاحب اور مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب نے سر انجام دئے۔ اس مقابلہ کا معیارخدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا رہا اور طلباء نے مقررہ وقت میں بہترین پیرائے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ زبان کا معیار بھی اچھا تھا۔

اس مقابلہ میں پہلے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم صادق ڈونکو تھے جن کا تعلق گھانا سے ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم آدم اسماعیل جونئیر گھانا سے تعلق رکھتے ہیں اور تیسرے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم سیکو بومو کا تعلق مالی سے ہے۔ مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے صداقت گروپ اول رہا۔

قارئین سے جملہ طلباء کے ازیاد علم اور نافع الناس ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

(رپورٹ از فہیم احمد خادم ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن ۔گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مارچ 2021