• 2 مئی, 2024

اسلامی اصطلاحات کا درست استعمال

قارئین اپنے مضامین ،آرٹیکلز یا خطوط کے حوالے سے ادارہ کے gadgets پر رابطہ کرتے ہیں تو بعض اسلامی اصطلاحات کا استعمال بھی کرتے ہیں جو بعض اوقات غلط ہوتا ہے۔ جیسے

السلام علیکم لکھنے کی بجائے ’’اسلام علیکم‘‘ لکھتے ہیں یعنی الف لام کے بغیر۔ بعض پڑھے لکھے دوست علی الصباح دعاؤں کی پوسٹس شیئر کرتے ہیں جن پر الف لام کے بغیر ’’اسلام علیکم‘‘ لکھا ہوتا ہے جن کو پڑھ کر بہت کوفت محسوس ہوتی ہے۔

بعض دوست ’’الحمدللہ‘‘ لکھنے کی بجائے الحمداللہ لکھتے ہیں یعنی الحمد کے بعد الف لکھ دیتے ہیں جو درست نہیں۔ قرآن کریم کی بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد پہلی آیت کو دیکھیں تو وہ الحمد للہ رب العالمین ہے یعنی الف کے بغیر۔

خلیفۃ المسیح کو خلیفتہ المسیح لکھا جاتا ہے جو درست نہیں۔ خلیفة المسیح لکھتے فاءکے بعد گول ۃ ہے، گول ۃ کے بعد گول ہ نہیں ہے۔ اسی امر کو السلام علیکم کے بعد ’’ورحمۃ اللہ‘‘ میں مدنظر رکھنا ضروری ہے۔بعض دوست گول ة کے بعد گول ہ بھی ڈال دیتے ہیں جو درست نہیں۔

قارئین سے اصطلاحات کے درست استعمال کی درخواست ہے۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا