• 6 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر41 ، 27 مئی 2020

  • ملیریا کے علاج پر برا اثر پڑ سکتا ہے
  • نائیجریا تجربات جاری رکھے گا
  • چالیس ہزار لوگ گرفتار
  • چار صد رضا کاروں  کی ضرورت

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
119,121 48,367             3,575

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 24264
2 مصر 18756
3 الجیریا 8697
4 نائیجریا 8068
5 مراکش 7577

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2984 مریضوں اور 90اموات  کا اضافہ ۔

ملیریا کے علاج پر برا اثر پڑ سکتا ہے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا  کی وجہ سے  افریقہ میں ملیریا کے خلاف جنگ پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ BBC AFRICA

WHO کی ملیریا ٹیم کے لیڈر Dr Akpaka Kalu نے کہا ہے :

  • ملیریا ایک بہت ہی خطرناک بیماری ہے۔ یہ بہت عام ہے لیکن  اس سے اموات ہوتی ہیں ۔
  • ·        اگر آپ کو بخار ہے  تو ٹسٹ کروائیں  اگر ملیریا پازیٹو ہیں تو آپ ملیریا کا علاج کروائیں اس کی  دوائیں موثر ہیں۔
  • ·        یہ انفرادی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ملیریا سے مرنے والوں کا حصہ  نہ بنیں۔(بی بی سی  افریقہ )

نائیجریا تجربات جاری رکھے گا

 عالمی ادارہ صحت نے ملیریا کی دوائی  کلوکین پر عارضی طور پر  تجربات بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تاہم نائیجریا  کورونا کے مریضوں کے لئے کلوروکین کے  کلینکل تجربات جاری رکھے گا ۔ یہ تجربات تین سے چار ماہ تک جارہ رہیں گے ۔( بی بی سی افریقہ )

سینیگال

سینیگال کے صدر کے بھائی نے  بتایا ہے کہ کہ ان کا کورونا  ٹسٹ  پازیٹو آیا ہے ۔ ان کی بیوی بھی پازیٹیو  ہیں اور دونوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔( بی بی سی افریقہ )

سینیگال میں کورونا کے 3161 کیسز ہیں ۔

عبادت گاہیں کھولی جائیں گی

جنوبی افریقہ کے صدر  Cyril Ramaphosa  نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت ہدایات کے ساتھ یکم جون کو عبادت گاہیں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔ گرجا گھروں ، مساجد ، مندروں اور دیگر تسلیم شدہ عبادت گاہوں کا فرض ہو گا کہ عبادت گزاروں میں درمیانی  فاصلے کو یقینی بنائیں ۔ ماسک پہننا ضروری ہوگا اور زیادہ سے زیادہ پچاس لوگ جمع ہو سکیں گے۔ ( بی بی سی افریقہ)

یوم دعا

جنوبی افریقہ کے صدر نے 31 مئی کو قومی ’’یوم دعا  ‘‘ منانے کا اعلان کیا۔ جنوبی افریقہ میں پچیس ہزار کے قریب کورونا کے  کیسز ہیں ۔  (بی بی سی افریقہ)

چار صد رضا کاروں  کی ضرورت

 کینیا  University of Oxford کی طرف سے بنائی گئی کورونا ویکسین کو ٹسٹ کرنے کے لئے چار صد رضاکاروں کی تلاش میں ہے ۔ یہ ویکسن UKمیں ایک ہزار لوگوں پر آزمائی جا چکی ہے ۔   (بی بی سی  افریقہ )

چالیس ہزار لوگ گرفتار

 زمبابوے میں دو صحافی جو مبینہ طور پر ریاستی تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کا انٹرویو لے رہے تھے گرفتار کئے گئے ہیں ۔

زمبابوے  پولیس  40،000 سے زیادہ افراد  کو  گزشتہ دو ماہ میں  گرفتار کر چکی ہے ۔ ان لوگوں پر  لاک ڈاؤن پابندی کو توڑنے ، ماسک نہ پہننے   وغیرہ کے الزامات ہیں ۔  (بی بی سی افریقہ)

عالمی جنگ کے فوجی نے  رقم اکھٹی کر لی

 گھانا سے تعلق رکھنے والے  دوسری عالمی جنگ کے  فوجی جوزف  نے  کورونا کے خلاف لڑنے والے  فرنٹ لائن کارکنوں اور کمزور سابق فوجیوں کی مدد کے لئے تقریبا 19،600  ڈالرز  اکٹھے کرلئے ہیں ۔ انہوں نے ایک ہفتے تک روزانہ دو کلومیٹرز چلنے کا ارادہ کیاتھا ۔ واک پیر کو ختم ہو گئی تاہم فنڈ ریزنگ جاری ہے۔ ان کی عمر 96 سال ہے ۔( بی بی سی  افریقہ )

 صومالیہ کے وزیر کی وفات

 صومالیہ کے وزیر برائے ماحولیات کی وفات کورونا وائرس سے ہوگئی ہے ۔ RFI

مصر میں ڈاکٹر کی وفات پر تحقیق

مصر میں ایک ڈاکٹر کی وفات پر تحقیق  ہورہی ہے ۔ انہیں کورونا سنٹر میں بیڈ نہیں مل سکا  تھا ۔ RFI   

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

اہم اعلان

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ27۔مئی2020ء