• 1 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ27۔مئی2020ء

ٹڈی دل کاشدید حملہ اور بحران کا خطرہ/ سائیکل چلانے والوں میں اضافہ/ارجنٹینا میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے/حفاظتی تدابیر اب تاحیات اپنانی ہوں گی/ایشیائی جوڑے پر امریکہ میں حملہ/انڈونیشیا میں کئی لاکھ پولیس اہلکار تعینات/کورونا ویکسین کی ایجاد چاند پر قدم رکھنے سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے/ فراڈ اور دھوکے کی بھرمار ، بینکوں کا صارفین کو متنبہ کرنا/جاپان سیاحوں کو 50 فیصد کرایہ ادا نہیں کرے گا/سپر مارکیٹوں کا سب سے زیادہ کاروبار رواں رہا

متاثرہ افراد : 56لاکھ16ہزار                   اموات: 3 لاکھ51ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثریناموات متاثرین اموات
1امریکہ16340109752915253620
2روس36234238078915174
3برازیل3748982347311687807
4انڈیا14538041676335146

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد23لاکھ7ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ3 لاکھ85ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ63ہزار جبکہ برازیل  میں1 لاکھ 59ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد  99 ہزار رہی۔اسی طرح  اموات میں1500سوکااضافہ  ہوا ہے۔ اموات میں یہ کمی کافی خوش آئیند ہے۔


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 2,495,924
یورپ 2,041705
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 438,900
جنوب مشرقی ایشیا 212,043
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 176,404

https://covid19.who.int/

  • عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 27 برس میں ٹدی دل کا سب سے  خطرناک حملہ آج کل مشرق وسطی ، شمالی افریقہ اور  ہندوستان اور پاکستان  کے علاقوں میں جاری ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ان علاقوں میں موسم یکسر تبدیل نہ ہوا  تو ان کی تعداد میں شدید اضافہ کا بھی امکان ہے۔ کورونا سے بھی متأثر ہونے والے ان میں اکثر علاقوں میں  خوارک کی شدید قلت کا بھی اندیشہ ہے،اور ٹڈی دل کے حملوں کے نتیجہ میں فصلوں کے نقصان کے باعث عالمی سطح پر غلہ کی تیاری وغیرہ میں بھی کافی مشکلات درپیش ہوں گی۔(RT)
  • موجودہ عالمی وبا کے حالات میں جہاں روس میں اس سے متأثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز شدید  اضافہ دیکھنے میں نظر آرہا ہے وہیں اب روس میں سائیکل چلانے کے رجحان میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے ۔جس کی بڑی وجہ لاک ڈاؤن کے باعث  احتیاب اپنانا ہے۔(RT)
  • ارجنٹینا میں  گھروں میں محصور عوام بالآخر لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ    اب بہت ہوچکی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونی چاہئیے۔ واضح رہے کہ جنوبی امریکہ میں کورونا سے حالات مزید سے مزید تر خراب ہورہے ہیں۔(RT)
  • چینی ماہرین کے مطابق اب دنیا کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ سب کو انہیں حفاظتی تدابیر اور حکمت عملی کو اپنی زندگیوں کا مستقل حصہ بنانا ہوگا۔(RT)
  • امریکی ریاست  سیاٹل میں ایک ایشیائی  جوڑے پر مقامی امریکی نے یہ کہتے ہوئے حملہ کردیا کہ تم لوگوں کی وجہ سے ہی یہ حالات ہوئے ہیں۔(RT)
  • انڈونیشیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کروانے خاص طور پر ماسک پہننے کی  تلقین اور  ترویج کیلئے ملک بھر میں لاکھوں پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے۔(RT)
  • تجزیہ کاروں کے نزدیک سب سے پہلے کورونا کی ویکسین ایجاد کرنے والا ملک چاند پر پہلا قدم رکھنے سے زیادہ پذیرائی کا حامل ہوگا۔اس کا سبب اس وبا کے دور میں ویکسین کی اہمیت ہے۔(The Wall Street Journal)
  • پوری دنیا میں جہاں اکثریت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہی انحصار کرتی دکھائی دے رہی ہے وہیں تقریبا تمام بینک اپنے صارفین کو فراڈ اور  دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے مختلف مواقع پر مختلف طریقوں سے متنبہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان ایام میں ہیکرز خاص کر بینک اکاؤنٹس سے متعلق کافی زیادہ متحرک نظر آرہے ہیں۔(The Wall Street Journal)
  • بعض دیگر ممالک کی طرح  ریاست نیویارک کے حکام بھی   ریاست کی تمام خالی سڑکوں اور  سنسان علاقوں  میں سائیکلوں  کی لین بنانے پر غور  کررہے ہیں۔(The Wall Street Journal)
  • میڈیا میں گردش کرنے والی خبر کہ ’جاپان ملک میں آنے والے سیاحوں کو 50 فیصد کرایہ  ادا کرےگا‘ کی تردید کرتے ہوئے  ٹوکیو کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔(Independent)
  • ماہرین معیشت کے مطابق اس وبا کے دوران سب سے زیادہ فعال اور چلنےوالا کاروبار سپر مارکیٹ کا تھا جس میں  انتہائی شدت اور تیزی دیکھی گئی ہے۔(Independent)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر41 ، 27 مئی 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مئی 2020