• 11 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

زمانہ خراب نہیں

کئی دفعہ زمانے اور حالات کے بارے میں یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ ’’آج کل زمانہ بہت خراب ہوگیا ہے‘‘ حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فر ماتا ہے زمانے کو بُرا بھلا کہہ کر انسان مجھے دُکھ دیتا ہے کیوں کہ میں ہی زمانہ ہوں یعنی میرے ہاتھ میں ہی زمانے کے تغیرات ہیں۔ میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں اور زمانہ میری قدرتوں کا ہی مظہر ہے۔ (بخاری کتاب الادب۔) کبھی بھی کوئی ایسی بات اپنے منہ سے نہیں نکالنی چاہیے جس کے کسی بھی پہلو میں رب کریم کی ناپسند یدگی شامل ہو۔ حالات کے کسی بھی تناظر میں یہ کہنا کہ ’’زمانہ خراب ہے‘‘ درست نہیں ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

احمدی طالبہ کا اعزاز

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مئی 2022