• 26 اپریل, 2024

احمدی طالبہ کا اعزاز

  • مکرم باسط احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ یہ اعلان بھجواتے ہیں۔

مورخہ 12مئی 2022ء آئیوری کوسٹ کے شہر آبی جان (Abidjan) میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ملک بھر کی تمام یونیورسیٹیزکے کل 23 طلبہ و طالبات کو ’’سال کا بہترین طالبعلم‘‘ (Student of the year) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بواکے شہر کی الحسن وتراء یونیورسٹی کے 15 ہزار سے زائد طلباء میں سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ ریحانہ کوکب کو اس اعزاز کے لئے حسن کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ موصوفہ میڈیکل کے پانچویں سال کی طالبہ ہیں۔

اس پر وقار تقریب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندہ جناب وترا صاحب، سویٹزر لینڈ کے سفیر برائے آئیوری کوسٹ، یونیورسیٹیز کے چانسلرز، ادارہ فروغ ریسرچ سائنٹیفک کے جنرل سیکٹری، پروفیسرز، ڈاکٹرز، طلباء و طالبات کے والدین نیز صحافی احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے عزیزہ کو اس تقریب میں بحیثیت احمدی طالبہ باپردہ شرکت کی توفیق ملی۔ جس میں موصوفہ کو ’’سال کی بہترین طالبہ‘‘ (Excellent Student of the year) کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

قارئین الفضل کی خدمت میں عزیزہ کی مزید کامیابیوں اور ترقیات نیز دین و دنیا کے اعلیٰ حسنات کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

ادارہ الفضل کی طرف سے عزیزہ ریحانہ سلمہا اللہ کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش ہے

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ