• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 27 جون 2020ء

Face Shields کے باوجود ماسک کا استعمال ضروری/سومالیہ میں انتخابات ملتوی/سینیگال میں 5 لاکھ بچوں کی تدریس جاری/کیلی فورنیا کی جیل میں کورونا کیسز میں اضافہ/برازیلی صدر امریکی صدر کی روش پر /امریکہ کی 16 ریاستوں میں کورونا کا شدید  اثر/کرغرستان کے صدارتی محل میں کورونا مریض/مصر میں مساجد کھل گئیں

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :98لاکھ28ہزار                       اموات: 4لاکھ95ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4816794
یورپ 2619753
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1006279
جنوب مشرقی ایشیا 710455
افریقہ 268102
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 211774

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2407590 124161 40526 2516
2 برازیل 1228114 54971 39483 1141
3 روس 620794 8781 6852 188
4 ہندوستان 508953 15685 18552 384
5 برطانیہ 307984 43230
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 59ہزار

اموات: 9ہزار 3سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ73ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 124590 2340 6215 48
2 مصر 62755 2620 1625 87
3 نائجیریا 23298 554 684 5

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 5ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 49لاکھ 67ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 7لاکھ 02ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں6لاکھ 70ہزار جبکہ روس میں  3 لاکھ 93ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ60ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 6ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • نائجیرین حکومت نے عوام سے تمام حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری اعلامیہ  کے مطابق تمام افراد ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ حتی کہ Face Shields استعمال کرنے والے احباب بھی ماسک پہننے کے بعد شیلڈ پہنا کریں۔ (افریقن نیوز)
  • دیگر افریقی ممالک کی طرح سومالیہ میں بھی اس سال انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔ جس کا اعلان الیکشن کمیشن کی سربراہ نے گزشتہ روز کیا۔ سربراہ کے مطابق   الیکشن کا انعقاد بہت جلد بھی  کیا گیا  تو بھی اگلے سال مارچ  سے پہلے نہ ہوسکیں گے ۔ (افریقن نیوز)
  • سینیگال میں کورونا کے باعث اگرچہ  تمام تعلیمی ادارے  بند ہیں البتہ حال ہی میں  آخری سال کے طلباء کی کلاسز دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ ان طلباء کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے۔ دوران تدریس طلباء پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سینیگال میں اب تک 6 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں (افریقن نیوز)
  • کیلیفورنیا کی San Quentin جیل میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے حکام کو تشویش کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اوائل جون میں پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا   جبکہ اب تک ان کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سب سے زیادہ اضافہ حالیہ ہفتہ میں ہوا ہے۔ جبکہ اب تک اموات کی تعداد 20 ہے۔ (الجزیرہ)
  • برازیل  میں جہاں  کورونا کیسز کی تعداد انتہائی تشویشناک حد پر پہنچ چکی ہے ، برازیلی عوام میں صدر کی بابت انتہائی غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔  جس کا انکشاف  سابق برازیلی وزیر صحت نے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ برازیل کا عالمی ادارہ صحت  کو فنڈ بند کرنے کی دھمکی دینا اور رجسٹریشن سے الگ ہونے کا کہنا ، یہ سب کچھ دراصل  امریکی صدر ٹرمپ کی روش میں کیا گیا ہے۔ اور میرے خیال میں یہ صرف ایک سیاسی چال  سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ (الجزیرہ)
  • امریکی نائب صدر  نے کہا ہے کہ امریکہ کی 16 بڑی ریاستیں اس وقت کورونا کے باعث انتہائی  حالات کا شکار ہیں۔(الجزیرہ)
  • کرغرستان کے صدارتی محل میں مزید  9 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 17 ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق   ان سب افراد کا ٹیسٹ روس کا سفر کرنے والی ٹیم  سے ان کی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔ (الجزیرہ)
  • مصر میں تین ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عبادت خانے کھول دئے گئے ہیں۔البتہ ابھی تک بڑے بڑے اجتماعات اور نماز جمعہ وغیرہ پابندی قائم ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 28 جون 2020ء