• 20 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 28 جون 2020ء

چین میں 5  لاکھ افراد پر لاک ڈاؤن کا نفاذ/اٹلی میں کورونا کیسز میں کمی /سری لنکا میں جاری لاک ڈاؤن ختم/فلپائن میں کورونا متأثرین میں انتہائی شدت/جنوبی کوریا میں شائقین کو سٹیڈیم جانے کی اجازت مل گئی/ایران کو امریکی پابندیوں  کی وجہ سے کورونا کے مقابلہ میں مشکلات کا سامنا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ6ہزار                  اموات: 4لاکھ99ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4933972
یورپ 2638903
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1024222
جنوب مشرقی ایشیا 735854
افریقہ 278815
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 213032

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2452048 124811 44458 650
2 برازیل 1274974 55961 46860 990
3 روس 627646 8969 6852 188
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 71ہزار

اموات: 9ہزار 5سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ78ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 131800 2340 7210 73
2 مصر 63923 2708 1168 88
3 نائجیریا 24077 558 779 4

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 3ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 50لاکھ70ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ7لاکھ28ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں6لاکھ79ہزار جبکہ روس میں  3 لاکھ98ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد میں تشویشناک 1لاکھ60ہرزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 6ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • چین  میں کورونا متأثرین  کی بڑھتی ہوئی تعداد  کو روکنے کیلئے   حکومت نے بیجنگ اور اس کے مضافات میں تقریبا 5 لاکھ سے زائد افراد  پر لاک ڈاؤن نفاذ کردیا ہے اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ وبا کی مزید منتقلی کو روکا جاسکے۔(الجزیرہ)
  • اٹلی میں  کورونا کی وجہ سے شدید نقصان کے بعد آہستہ آہستہ حالات قابو میں نظر آرہے ہیں ۔ اسی ضمن میں  گزشتہ دنوں ہلاکتوں  کی اب تک کی سب سے کم تعداد دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔(الجزیرہ)
  • سری لنکا میں جاری لاک ڈاؤن اب ختم کردیا گیا ہے ، حکام کے مطابق ملک میں اب مزید  پھیلاؤ کا امکان انتہائی کم ہوچکا ہے اس لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔(الجزیرہ)
  • فلپائن میں کورونا متأثرین کی تعداد میں  شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق 16 تا 28 جون کے درمیان نئے کیسز کی تعداد 9655 رہی ہے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی کوریا  نے شائقین کو محدود پیمانہ پر   سٹیڈیم کا رخ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اجازت ملک میں جاری کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے رجحان کو دیکھ کر کی گئی ہے۔ البتہ حکومت نے  تمام حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سختی سے تلقین کی ہے۔(الجزیرہ)
  • ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کی بابت کہا ہے کہ کورونا حالات میں ایک طرف وبا کے مقابلہ کی وجہ سے ملکی حالات انتہائی   شدت کا شکار ہیں جبکہ دوسری طرف امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث اس وبا سے مقابلہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 27 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ