• 26 اپریل, 2024

درخواست دعا

مکرم منور علی شاہد جرمنی سے لکھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ نصرت منور کا گزشتہ جمعہ (9 جولائی) کو ویزبادن جرمنی کے مقامی ہسپتال میں ’’گردے میں پتھری‘‘ کا اپریشن ہوا تھا۔ بعد میں کچھ انفیکشن ہوگیا اور تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور درد کی شکایت بھی ہے۔ احباب جماعت سے ان کی جلد کامل شفایابی کے لئے دعاوں کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلیہ کو جلد کامل شفایابی عطا فرمائے آمین

درخواست دُعا

مکرم آصف بلوچ ۔یو کےسے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
مکرم عبدالحئی خان صاحب مندرانی ابن حضرت محمد مسعود خان صاحب مندرانی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سابق صدر جماعت تونسہ شریف بعارضہ فالج بیمار ہیں کچھ عرصہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہے ہیں اب گھر آگئے ہیں۔ لیکن ابھی بھی بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے اس بزرگ خادم سلسلہ کے لئے احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ وعاجلہ عطا کرے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھتے ہوئے درازی عمر سے نوازاے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جولائی 2021