• 27 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حیاء

حضرت نبیٔ کریم ﷺ نے حیاء کی بہت برکات بیان کی ہیں۔ ایک دفعہ آپ ﷺ نے آداب مجلس بیان کرتے ہوئے ذکر فرمایا کہ تین آدمی ایک مجلس میں آئے اور رسول اللہﷺ کی باتیں سننے لگے، ایک تو واپس چلا گیا۔ باقی دو میں سے ایک آگے جا بیٹھا، دوسرے نے مجلس میں جہاں جگہ پائی بیٹھ گیا۔ اسے حیاء آئی کہ لوگوں کو پھلانگتا ہوا آگے بڑھے۔ خداتعالیٰ نے بھی اس سے حیاء کا سلوک کیا اور اسے بخش دیا۔

(بخاری)

(مرسلہ:ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

عجب اپنا جلوہ دکھائے خلافت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2021