• 4 مئی, 2024

جو شخص خدا کی خاطر نیکی کرے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص خدا کی خاطر نیکی کرے گا تو اسے اس نیکی کے دروازے سے جنت کے اندر آنے کے لئے کہا جائے گا۔ کہا جائے گا کہ اے اللہ کے بندے! یہ دروازہ تیرے لئے بہتر ہے۔ (اسی سے اندر آؤ)۔ اگر وہ نماز پڑھنے میں ممتاز ہوا تو نماز کے دروازے سے اسے بلایا جائے گا۔ اگر جہاد میں ممتاز ہوا تو جہاد کے دروازے سے۔ اگر روزے میں ممتاز ہوا تو روزے کے دروازے ’’باب الرَّیان‘‘ سے۔ اگر صدقہ میں ممتاز ہوا تو صدقے کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ حضورؐ کا یہ ارشاد سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا، اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپؐ پر فدا ہوں جسے اس دروازے میں سے کسی ایک سے بلایا جائے اسے کسی اور دروازے کی ضرورت تو نہیں لیکن پھر بھی کوئی ایسا خوش نصیب بھی ہو گا جسے ان سب دروازوں سے آواز پڑے گی؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان خوش نصیبوں میں سے ہو۔

(بخاری کتاب الصوم باب الریان للصائمین)

پچھلا پڑھیں

19 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تھائی لینڈ.

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2022