• 4 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

زمانہ جاہلیت کے عربی ادب میں باکمال اشعار موجود ہیں۔ معلقہ زھیربن ابی سلمیٰ کے دو اشعار یوں ہیں:

فَـلاَ تَكْتُمُنَّ اللّٰهَ مَا فِي نُفُوسِكُـمْ
لِيَخْفَـى وَمَهْمَـا يُكْتَمِ اللّٰهُ يَعْلَـمِ

پس (معاہدوں کے دوران) اللہ سے اپنے دلوں کی بات نہ چھپانے کی کوشش کرو تا کہ وہ مخفی رہ جائے۔ اور جو بھی بات اللہ سے چھپائی جاتی ہے وہ جان لیتاہے۔

يُؤَخَّـرْ فَيُوضَعْ فِي كِتَابٍ فَيُدَّخَـرْ
لِيَـوْمِ الحِسَـابِ أَوْ يُعَجَّلْ فَيُنْقَـمِ

کچھ مہلت دی جاتی اور وہ نامہ اعمال میں لکھ لی جاتی ہے اور یومِ حساب کے لئے محفوظ کر لی جاتی ہے یا (اگر) جلدی کی گئی تو (اس دنیا میں) فوراً سزا دے دی جائے گی۔

(ذیشان محمود۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

19 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تھائی لینڈ.

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2022