• 3 مئی, 2024

فقہی کارنر

عقیقہ کی سنت دو بکرے ہی ہیں

حضرت صاحبزادہ مرزا بشر احمدؓ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے تولد فرزند کے عقیقہ کے متعلق (حضرت مسیح موعودؑ سے) سوال کیا۔

حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا: ’’لڑکے کے عقیقہ کے لئے دو بکرے قربان کرنے چاہئیں‘‘

میں نے عرض کی کہ ایک بکرا بھی جائز ہے؟ حضور نے جواب نہ دیا۔ میرے دوبارہ سوال پر ہنس کر فرمایا ’’اس سے بہتر ہے عقیقہ نہ ہی کیا جاوے‘‘ ایک بکرا کے جواز کا فتویٰ نہ دیا۔ میری غرض یہ تھی کہ بعض کم حیثیت والے ایک بکرا قربانی کر کے بھی عقیقہ کر سکیں۔

(سیرت المہدی جلد2 صفحہ155)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

19 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تھائی لینڈ.

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2022