• 24 اپریل, 2024

پڑھ لیا قرآن عبد الحیٔ نے

پڑھ لیا قرآن عبد الحیٔ نے
(کلام حضرت مصلح موعودؓ)

پڑھ لیا قرآن عبدالحیٔ نے
خوش بہت ہیں آج سب چھوٹے بڑے

ایسی چھوٹی عمر میں ختمِ قرآں
کم نظیریں ایسی ملتی ہیں یہاں

مولوی صاحب مبارک آپ کو
اور عبدالحیٔ کے استاد کو

جس نے محنت کی شب و روز اسکے ساتھ
اور پڑھایا اس کو قرآں ہاتھوں ہاتھ

صد مبارک مہدئ مسعود کو
کیوں خوشی سب سے نہ بڑھ کر اس کو ہو

جس کی سچائی کا ہے یہ اک نشاں
جانتا ہے بات یہ سارا جہاں

اے خدا ! تُو نے جو یہ لڑکا دیا
کر اسے سب خوبیاں بھی اب عطا

یا الٰہی! عمر طبعی اس کو دے
رکھ اسے محفوظ رنج و درد سے

ہو یہ سرشار الفتِ دیں میں مدام
رکھ اسے کونین میں تو شاد کام

خوف سے تیرے رہے دل پُرخطر
پہنچے اس کو اہل دنیا سے نہ شر

(کلام محمود)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

جامع المناھج والاسالیب (قسط 3)