• 19 مئی, 2024

جماعت احمدیہ زیورخ کی تبلیغی سرگرمیاں

مؤرخہ 14؍ جولائی 2022ء کی شام محمودمسجدزیورخ میں ایک تبلیغی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ایک سوئس عیسائی بزرگ، دو روسی یہودی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے چار عیسائی مبلغین پر مشتمل ایک گروپ سمیت کل سات افراد شامل ہوئے۔ مکرم فہیم احمد خاں صاحب، مربی سلسلہ نے اسلام کی پرامن تعلیمات کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ جس کے بعد مکرم ولید طارق تارنوتسر صاحب نیشنل امیر اور مکرم منیر احمد منور صاحب، مبلغ انچارج نے مہمانوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

یہ پروگرام سات بجے سے نو بجے تک جاری رہا۔ اس کے بعدنو بجے مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

اس تبلیغی پروگرام کا اہتمام جماعت زیورخ ناصر اور مشتاق نے کیا تھا پروگرام سے پہلے اس کی کامیابی کےلئے دونوں جماعتوں نے 1500دعوت نامے فلائرز کی شکل میں تقسیم کئے، سوشل نیٹ ورک فیس بک پر 47282افراد نے اس فلائر کو دیکھا اور مقامی اخبار Züriberg؍ Zürich Nord میں اشتہار دیا گیا۔

پروگرام میں معاونت کی توفیق پانے والوں میں مکرم محمد بشیر صاحب (صدر جماعت زیورخ ناصر)، ملک جری اللہ صاحب(سیکرٹری تبلیغ جماعت زیورخ ناصر)، مکرم عطاالحق میکھو لیچش صاحب(سیکرٹری امورِ خارجہ زیورخ ناصر)، مکرم قدیر احمد خالد صاحب (صدر جماعت زیورخ مشتاق) اور مکرم قاسم احمد خاں صاحب(سیکرٹری تبلیغ و امورِ خارجہ زیورخ مشتاق) شامل ہیں۔

زیورخ میں تبلیغی بل بورڈز کے ذریعہ قریباً 4.5لاکھ افراد تک اسلام کا پُر امن پیغام پہنچا۔

جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کو10عدد تبلیغی بل بورڈز جن پر قرآنی آیات، احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اوراقتباسات مع تصویر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام پر مشتمل احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی پُر امن تعلیمات درج تھیں کو زیورخ شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں جن میں شہر کا مین ریلوے اسٹیشن، زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جانے والا رستہ اور Oerlikon کا علاقہ شامل ہیں پرمورخہ 18تا 24؍ جولائی 2022ء تک آویزاں کرنے کی توفیق ملی۔ ایک اندازے کے مطابق ان تبلیغی بل بورڈز کے ذریعہ قریباً ساڑھے چارلاکھ افراد تک اسلام کا پُر امن پیغام پہنچا۔

(صباح الدین بٹ۔نمائندہ روزنامہ الفضل ا ٓن لائن سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

جامع المناھج والاسالیب (قسط 3)