• 8 مئی, 2024

فقہی کارنر

قادیان میں دو جمعے اور اس کی وجہ

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ؓ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری ایام میں نماز جمعہ دو جگہ ہوتی تھی۔ ایک مسجد مبارک میں جس میں حضرت صاحب خود شریک ہوتے تھے اور امام صلوٰة مولوی سید محمد احسن صاحبؓ یا مولوی سیّد سرور شاہ صاحبؓ ہوتے تھے اور دوسرے مسجد اقصیٰ میں جس میں حضرت خلیفہ اوّل ؓ امام ہوتے تھے۔ دو جمعوں کی وجہ یہ تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بوجہ طبیعت کی خرابی کے عموماً مسجد اقصیٰ میں تشریف نہیں لے جاسکتے تھے اور مسجد مبارک چونکہ بہت تنگ تھی اس لئے اس میں سارے نمازی سما نہیں سکتے تھے۔ لہٰذا دو جگہ جمعہ ہوتا تھا۔ واقعہ مندرجہ روایت مذکورہ بالا ان دنوں کا ہے جب کہ مسجد مبارک میں توسیع کے لئے عمارت لگی ہوئی تھی۔ ان ایام میں مسجد مبارک والا جمعہ میرے موجودہ مکان کے جنوبی دالان میں ہوا کرتا تھا۔

( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 588-589)

حضرت مصلح موعود ؓ اسی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے فر ماتے ہیں:
بعض حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ایک ہی وقت میں مسجد مبارک میں بھی جمعہ کی نماز پڑھی جاتی تھی اور مسجد اقصٰی میں بھی اور یہ اس صورت میں ہوتا تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کسی تکلیف وغیرہ کی وجہ سے مسجد اقصیٰ تشریف نہیں لے جا سکتے تھے۔

( روزنامہ الفضل 18 ستمبر 1930ء صفحہ 5)

( مرسلہ:داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ )

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

جامع المناھج والاسالیب (قسط 3)