• 29 اپریل, 2024

آپؐ سے جو ہمیں عاشقی ہوگئی

آپؐ سے جو ہمیں عاشقی ہو گئی
نورِ فرقاں سے بھی دوستی ہو گئی

دو جہاں کو خبر مرشدی ہو گئی
چاند نکلا تو پھر چاندنی ہو گئی

آپؐ کے جو مبارک قدم ہیں پڑے
دیکھتے دیکھتے روشنی ہو گئی

بارشِ رحمتِ دو جہاں ہو گئی
دشت و صحرا میں بھی دلکشی ہو گئی

ظلمت و جور بھی سر نگوں ہو گئے
ہم زباں ہم قدم دلبری ہو گئی

دشمنانِ حرم گنگنانے لگے
مثلِ صدق و صفا زندگی ہو گئی

نامِ احمدؐ کا وردِ مبارک چلا
نور سے یہ زمیں بھی دھنی ہو گئی

صنفِ نازک کو بخشی ہے تو نے قبا
خاک تھی جو کبھی چاندنی ہو گئی

چومتے ہی قدم میں دھنی ہو گئی
حوض کوثر کو پا کر غنی ہو گئی

(فہمیدہ بٹ۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 7)