• 29 اپریل, 2024

زائن کی وادیوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

زائن کی وادیوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا
قریہٴ ڈوئی کی گھاٹیوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

اہلِ زائن کی تقدیر بدل دی مسجد فتح عظیم کی تعمیر نے
نعرہءِ تکبیر کی چنگاریوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

سیلِ رواں مضطرب عشاق کے، درود و سلام کی گونج میں
امن و آشتی کی نداؤں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

نورِ سماوی کے مظہر، لختِ جگر مسیح الزماں کی تہجد میں
نیم شب کے بہتے اشکوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

امامِ وقت کے ہاتھوں افتتاحِ مسجد فتح عظیم کی صورت
شیلو ہاؤس کی رہداریوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

تائیدِ روح القدوس اور اُنس و وفا ءِ ختم الرسل سے
مرکزِ اہلِ تثلیث کی فضاؤں میں اسلام کا سورج طلوع ہوا

عہدِ مبارک خلیفۃ المسیح الالخامس میں پیشگوئی مسیح ہوئی پوری
لہراتے فتح و ظفر کے پرچموں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

شہرِ ڈوئی کے قلبِ قریہ میں اللہ کی توحید کی بنا رکھ کر
غلامان مسیح الزماںؑ کی اذانوں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

ڈوئی حرفِ غلط کی طرح مٹا، ریاضؔ دعاؤں کے اثر سے
نیم شب کی عاجزانہ دعاؤں سے اسلام کا سورج طلوع ہوا

(ریاض احمد ملک)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 7)