• 8 مئی, 2024

اعلانِ ولادت

• ڈاکٹر ساجد احمد و ناصرہ احمد، بریمپٹن کینیڈا سے اطلاع دیتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل اور کرم کے ساتھ ہماری بیٹی عزیزہ قرۃ العین حسین اور عزیزم جنید حسین صاحب صدر جماعت حلقہ کیلگری ساؤتھ ایسٹ کومؤرخہ 16 نومبر 2021ء کو بیٹے ’’دانیال احمد حسین‘‘ سے نوازا ہے، الحمد للّٰہ۔ اس سے قبل اللہ تعالیٰ کی رحمت نے انہیں گھر کی رونق دو پیاری بیٹیوں سے نوازا ہوا ہے ، الحمد للّٰہ۔ نومولود خادم حسین صاحب و امتہ الودود حسین صاحبہ آف کیلگری کینیڈا کا پوتا اورہمارا نواسا ہے۔ قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود عزیزم دانیال اور اس کی پیاری بہنوں کو باصحت و بابرکت عمر سے نوازے اور دینی دنیاوی برکتوں کے ساتھ ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ،نیک قسمت اور خادم دین بنائے ۔ آمین

• مکرم وسیم احمد ظفر۔برازیل سے تحریر کرتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے خاکسار کے بڑے بھائی مکرم ظریف احمد آف میری لینڈ امریکہ کی سب سے چھوٹی بیٹی عزیزہ شکیلہ بشری احمد اور داماد مکرم عثمان زبیرصاحب کو مؤرخہ 16 نومبر 2021ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے ۔ بیٹے کا نام پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ نے ’’عفان احمد زبیر‘‘ رکھا ہے اور از راہ شفقت اسے وقف نو کی مبارک تحریک میں بھی شامل فرمایا ہے ۔نومولود مکرم الحاج مولوی محمد شریف مرحوم سابق اکاونٹنٹ جامعہ احمدیہ ربوہ پاکستان کا پڑنواسہ اور مکرم زبیر احمد ملک آف راولپنڈی پاکستان کا پوتا ہے ۔

عزیزہ شکیلہ کو بچہ کی ولادت کے بعدریڑھ کی ہڈی سے رطوبت کے اخراج کی وجہ سے سر اور جسم میں شدید درد ہے جسکی وجہ سے چلنے پھرنے اور حرکت کرنے سے کافی تکلیف کا سامنا ہے قارئین الفضل سے خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ و عاجلہ عطاء فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے نیز نومولود عفان کو اپنی حفاظت میں رکھے نیک خادم دین اور قرۃ العین بنائے۔ آمین

(ادارہ الفضل ان دونوں نومولود کی پیدائش پروالدین کو مبارکباد پیش کرتاہے اللہ تعالیٰ ان دونوں نومولود کو نیک، صالح اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ