• 30 اپریل, 2024

ریجنل اجتماع لجنہ اماء اللہ کایا ریجن برکینا فاسو

اللہ تعالی کے فضل سے جماعت احمدیہ ایک ایسا الہی نظام ہے جس میں ہر طبقہ کے افراد کی تعلیم و تربیت کا انتظام ہے جس میں قائم شدہ مختلف تنظیمیں گاہے بگاہے اپنے مختلف تعلیمی و تر بیتی پروگرامنعقد کرتی رہتی ہیں اسی سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ کایا ریجن برکینا فاسو کو مؤرخہ 19تا20دسمبر 2020 اپنا ریجنل اجتماع منعقد کرنے کی تو فیق ملی الحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ اس اجتماع کی تیا ریوں کے سلسلہ میں ریجنل صدرصاحبہ لجنہ نے اپنے وفد کے ساتھ مختلف جماعتوں کے دورے کئے اور تمام لجنہ کو بھر پور تیاری کے ساتھ اجتماع میں شمولیت کی دعوت دی اور ساتھ ساتھ اجتماع کے اخراجات کے سلسلہ میں مالی قربانی کی طرف بھی توجہ دلائی۔

مؤرخہ 19 دسمبر کی صبح مختلف جماعتوں سے لجنہ کے قافلے مشن ہاؤس کایا پہنچنا شروع ہو گئےجہاں انکے پہنچنے پر رجسٹریشن کی جاتی رہی اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جاتا ۔دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد لوکل زبان مورے میں شرائط بیعت پر آڈیو سنائی گئی اسی شام 6 بجے نیشنل صدرصاحبہ لجنہ اپنے وفد کے ہمراہ اجتماع میں شمولیت کے لیے پہنچیں تو مختلف جماعتوں سے آئی ہوئی لجنہ اورناصرات نے مشن ہاؤس کے احاطے میں راستے کے دونوں طرف کھڑے ہو کر انکا والہانہ استقبال کیا اور مسلسل لا الٰہ الّا للّٰہ پڑھتی رہیں اور نعرہ ہائے تکبیر بلند کرتی رہیں مغرب اور عشاءکی نمازوں کے بعد دینی معلومات کے مقابلے کروائے گئے اسکےبعد 8:30 بجے نیشنل صدر لجنہ اماء اللہ نے تمام لوکل اور ریجنل مشنریزکی بیگمات کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انھیں اپنے واقف زندگی خاوندوں کے ساتھ ملکر تعلیمی اور تربیتی کاموں میں حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔

مؤرخہ 20 دسمبر کا آغاز صبح 4:00بجے نماز تہجد کی ادائیگی اور اسکے بعد نماز فجر اور درس قرآن سے کیا گیا جس میں سورہ نور کی آیت نمبر32 کا لوکل زبان مورے میں ترجمہ اور تفسیر پیش کی گئی۔ اسکے بعد لجنہ و ناصرات کے ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے اور پھر ناشتہ کے بعد پرچم کشائی کی گئ جس میں جماعت احمدیہ کا جھنڈا اور برکینا فاسو کا قومی جھنڈا فضا میں بلند کیا گیا اور اس دوران لجنہ و ناصرات مختلف نعرے فضا میں بلند کرتی رہیں اسکے بعد تلا وت قرآن سے اجتماع کے اجلاس کا آغاز کیا گیا تلاوت اور نظم کے بعد ریجنل صدر لجنہ نے تمام مہمانوں اور مہمانان خصوصی کو خوش آمدید کہا جسکے بعد اجتماع کے مو ضوع “مسلما ن عورتوں کا لباس اور طرززندگی”کے متعلق ایک تقر یر کی گئی اور اسکے بعد تلاوت قرآن، حفظ،نظم،اور تقریری مقابلے کروائے گئے۔ خداتعالیٰ کے فضل سے تمام جماعتوں نے ان مقابلہ جات میں بھر پور حصہ لیا اور ان مقابلہ جات کے اختتام پر ریجنل صدرصاحبہ لجنہ نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں ہر طرح سے مدد کی اور مہمانان خصوصی صدر لجنہ نیشنل اور انکے وفد کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اجتماع میں شا مل ہو کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ اس اجلاس کے اختتام پر مختلف مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والی لجنہ و ناصرات میں انعامات تقسیم کئےگئے بعد ازاں نیشنل صدرصاحبہ لجنہ نے اختتامی دعا کروائی اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجتماع میں شمولیت کی اور اجتماع کے اخرا جات کے لیے بھر پور مالی قربانی بھی کی اس اجتماع کے اخراجات کی تمام رقم کایا ریجن کی لجنہ نے خود اکٹھی کی جو کہ تقریباً 1,65000فرانک سیفا بنتی ہے اللہ تعا لیٰ کے فضل سے اجتماع کی مجموعی حاضری 108 تھی جن میں غیر از جماعت لجنہ بھی شامل تھیں جو مشن ہاوس کے قریب رہتی ہیں انھیں بھی دعوت دی گی تھی خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان تمام شاملین اور قربانی کرنے والوں کے اموال ونفوس میں برکت دے اور انکو انکے ایمان اور خلافت سے محبت میں ہمیشہ بڑھاتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: صائمہ ناصر اہلیہ مبلغ سلسلہ کایا ریجن برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2021