• 15 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

لفظ ’’موزوں‘‘ کا ڈیفینیشن

موزوں وہ نہیں جس کے پاس ڈگری یا ڈگریاں ہوں بلکہ موزوں وہ ہے جس کے پاس ڈگری کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ ہو مثلاًوہ بااخلاق ہو ،خوش گفتار ہو،خوش اطوار ہو،حاضر جواب ہو، خود اعتماد ہو،سلیقہ شعار ہو،وفادار ہو،دیانت دار ہو،خوش لباس ہو اور شائشتگی ہو۔

موجودہ دور میں گفتگو کا فن اور سلیقہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس فن کے حامل نوجوانوں کو یقینی ترجیح دی جاتی ہے۔ کوئی ایک ڈگری ،اچھی شخصیت ،مؤثر گفتگو کی صلاحیت اس دور کا ایسا نسخہ ہے جو تیر بہدف ثابت ہو سکتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو گفتگو کا فن یعنی کمیونیکشن کی جانب راغب کیا جائے جو محض اچھے اور پراعتماد جملے بولنے کا نام نہیں بلکہ پروفیشنلزم کے اس دور میں باقاعدہ ایک فن ہے۔

(مرسلہ: محمد عمرتما پوری ۔انڈیا)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2022