حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:دعا عبادت کا مغز ہے۔
(ترمذی کتاب الھوات باب ماجاء فی فضل الدعاء)
حضرت ابن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:دعا ایسی مصیبت سے بچانے کے لئے بھی فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو اور ایسی مصیبت کے بارہ میں بھی جو ابھی نازل نہ ہوئی ہو۔ پس اے اللہ کے بندو! دعاکو اپنے اوپر لازم کر لو۔
(ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فی فضل الدعاء)