پھلوں اور اناج میں برکت کی دُعا
حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیا پھل دیکھ کر یہ دُعا کرتے تھے:
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثِمَارِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مَدِیْنَتِنَا وَ بَارِکْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَمُدِّنَا
(ترمذی کتاب الدعوات )
ترجمہ:-اے اللہ!ہمارے پھلوں میں برکت دے اور ہمارے شہر میں ہمارے لئے برکت عطا کر اور ہمارے غلوں کے سب کے پیمانوں میں بھی ہمارے لئے برکت ڈال دے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ137)
(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)