• 17 اپریل, 2024

لجنہ اماءاللہ جرمنی کی کرونا کے حوالہ سے خدمتِ خلق

جماعت احمدیہ کا طرۂ امتیاز خدمت خلق ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے تقریباً ساری دنیا میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ لجنہ اماءاللہ جرمنی نے ماشاءاللہ اس میں مثالی خدمت خلق کی توفیق پائی ہے۔ لجنہ کے نیشنل شعبہ صنعت و دستکاری نے تقریباً 40 ہزار سے زائد حفاظتی ماسکس تیار کرواکے جرمنی بھر میں مختلف تنظیموں، اداروں و مستحق افراد میں تقسیم کئے ہیں۔ ہر پیکٹ کے ساتھ نیشنل صدر صاحبہ کا صحت کے بارہ میں نیک خواہشات پر مشتمل خط بھی لف کیا جاتا رہا۔ اس سلسلہ میں شعبہ تبلیغ اور شعبہ خدمت خلق نے بھی بھرپور مدد کی ۔ جرمنی بھر سے لجنہ ممبرات نے اس کارِخیر میں حصہ لیا، کسی نے گھر سے کپڑا دیا، کسی نے الاسٹک، کسی نے سینے کے لئے مشین مہیا کی، اور بہت سوں نے گھر بیٹھ کر سلائی کی۔ اس طرح قطرہ قطرہ کرتے ماشاءاللہ دریا بن گیا۔ لجنہ اماءاللہ کی اس نیک مساعی کا ہر طرف تذکرہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کوششوں میں بے انتہا برکت ڈالے،اس کے شیریں ثمرات عطا فرمائے اور سب کو اپنے حفظ وآمان میں رکھے۔ آمین

(مبارکہ شاہین ،جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 28 ۔اپریل 2020ء