• 17 مئی, 2024

دے مولا جو کُن تو شفا ہو گئی

ایسے نو آموز شعراء کا کلام جنہوں نے روزنامہ الفضل آن لائن لندن کے حُسن میں اضافہ کے لئے اپنے قلم کو حرکت دی

یہ دنیا مری کیا سے کیا ہو گئی
اک دوجے سے ملنا وبا ہو گئی
ترقی میں اس کو گھمنڈ تھا بہت
پل بھر میں جیسے فنا ہو گئی
اپنی ہر اک ادا میں مکمل تھی یہ
دیکھتے دیکھتے ہی قضا ہو گئی
چار سو گویا لاشوں کے انبار ہیں
جیسے قسمت ہماری خفا ہو گئی
میرے مولا یہ بندے پشیمان ہیں
معاف کر دے جو ان سے خطا ہو گئی
تیری ہی حمد کے گن گاتے ہیں یہ
دور کر ان سے آفت جفا ہو گئی
جان چھوڑے نہ یہ ہاتھ دھو کر پڑی
اب کرونا کی جیسے انا ہو گئی
تیرے در کے سوالی طلبگار ہیں
کہہ دے مولا جو کُن تو شفا ہو گئی

(میاں کاشف نسیمؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 28 ۔اپریل 2020ء