• 17 مئی, 2024

فقہی کارنر

دعائے لیلة القدر

عَنْ عَا ئِشَةَ، قَا لَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُو لَ اللَّہِ اَ رَ اَیْتَ اِنْ عَلِمْتُ اَیُّ لَیْلَةُ القَدْرِ مَا اَ قُولُ فِیھَا؟ قَالَ قُولِی : اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عُفُوّْ (کَرِیمْ) تُحِبُّ الْعَفْوَ فَا عْفُ عَنِّی

(ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فی عقد التسبيح بالید 3513)

حضرت عائشہ ؓ بیان فر ماتی ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول ؐ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کونسی رات لیلتہ القدر ہے تو میں اس میں کیا دعا مانگوں۔ اس پر حضور ؐ نے فر مایا تم یوں دعا کرنا: اے میرے اللہ! تو مجھے بخشنے والا ہے (عزت دینے والا ہے) بخشش کو پسند کرتا ہے، مجھے بخش دے۔

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

اجتماع مجلس انصار اللہ مونٹسیراڈو کاؤنٹی لائبیریا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اپریل 2022