• 26 اپریل, 2024

طاہر احمدیہ سیکنڈری اسکول سیرالیون

طاہر احمدیہ سیکنڈری اسکول کیلاہوں، سیرالیون میں
جلسہ یوم مسیح موعودؑ

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے طاہر احمدیہ سیکنڈری اسکول کیلاہوں، دارو ریجن سیرالیون میں مورخہ 23 مارچ 2022 کو جلسہ یوم مسیح موعود علیہ الصلوةوالسلام کا انعقاد کیا گیا۔ الحمدللّٰہ علی ذالك۔

جلسہ سے قبل مختلف کلاسز طلباء و اساتذہ کو تلاوت، نظم اوریوم مسیح موعود کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر تقاریر تیار کروائی گئیں۔مورخہ 23 مارچ بروز بدھ صبح10:00 بجے کو اسکول کے احاطہ میں خاکسار کی زیر صدارت جلسہ یوم مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کاآغاز ہوا۔

جلسہ کا آغاز طالبعلم عزیزم ابوبکر سیسے نے سورة الجمعہ کی ابتدائی آیات کی تلاوت سے کیا جبکہ ترجمہ عزیزم فوڈے موسی باؤنے پیش کیا۔ بعد ازاں ایک طالبعلم عثمان کمارا نے مسیح کی آمد ثانی کے متعلق حدیث پیش کر کے اسکی تفصیل بتائی۔ اسکے بعد عزیزہ زینب محمود نے حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم کلام ’’حمد و ثناء اسی کو جوذات جاودانی‘‘ مترنم آواز میں پڑھ کر سنایا۔

بعد ازاں مکرم محمد ایف کروما صاحب پرنسپل طاہر احمدیہ سیکنڈری اسکول نے 23 مارچ کا پسِ منظرو اہمیت بیان کی۔ ازاں بعد ایک طالبعلم برائما واندی نے دس شرائط بیعت پڑھ کر سنائیں۔ پھر ایک استاد مسٹر مایا نے احمدیہ عقائد کے موضوع پر تقریر کی اسکے بعد ایک اور استاد مسٹر علی ایف کروما نے احمدی اور غیر احمدی میں فرق کے موضوع پر تقریر کی۔

اس کے بعد سرکٹ مشنری مولوی ابراہیم محمود صاحب نے مسیح کی آمد از روئے احادیث کے موضوع پر تقریرکی اور آخر پر خاکسار نے یوم مسیح موعود کی اہمیت اور ہم یوم مسیح موعود کیوں مناتے ہیں؟‘ کے موضوع پر تقریرکی۔ دوران جلسہ مناسب مواقع پر طلباء کی جانب سے نعرہ ہائے تکبیر بھی بلند ہوتے رہے۔ جلسہ کے آخر پر جلسہ میں کی گئی تقاریر مبنی سوالات کئے گئے درست جوابات دینے والے طلباء کو نقد انعامات دیئے گئے۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت روحانی جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسے میں طاہر احمدیہ سیکنڈری اسکول نیز احمدیہ مسلم پرائمری اسکولز کیلاہوں کے 550 طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔

مقابلہ حفظ شرائط بیعت

ماہ مارچ کے آغاز میں یوم مسیح موعود کی مناسبت سے اسکول میں مقابلہ حفظ شرائط بیعت کااعلان کیا گیا۔ اور طلباء کو دس شرائط بیعت کے پرنٹس دئے گئے۔ 22 مارچ کو مقابلہ حفظ شرائط بیعت کروایا گیا جس میں مختلف کلاسز سے 35 طلباء طالبات نے حصہ لیا۔سرکٹ مشنری مولوی ابراہیم محمود مومو، مسٹر مایا اور خاکسار نے فرائض منصفی ادا کئے۔ مقابلہ حفظ شرائط بیعت میں اول برائما واندی کلاس SS Arts 1دوم فوڈے موسی باؤکلاس JSS 3 B جبکہ سوم یوسف تھامس کلاس2SS Arts قرار پائے اوراگلے دن 23 مارچ کو جلسہ یوم مسیح موعود کے موقع پر مقابلہ حفظ شرائط بیعت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے۔

درخواست ِدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شاملین جلسہ کے ایمان واخلاص میں برکت ڈالے اور ان کو جلسہ کی برکات اور مقاصد سے بھر پور حصہ پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

(رپورٹ: انیس احمد ۔ مبلغ سلسلہ دارو ریجن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ