• 1 مئی, 2024

آج کی دعا

  • اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَاٰمِنْ رَوْعَاتِنَا

اے اللہ تعالیٰ ڈھانپ دے ہمارے عیبوں کو اور امن دے ہماری گھبراہٹوں کو۔

  • اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ

اے اللہ تعالیٰ ہم کرتے ہیں تجھے مقابلہ میں ان کافروں کے اور پناہ مانگتے ہیں تیری ان کی شرارتوں سے۔

  • اَللّٰهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ

اے اللہ تعالیٰ! تو ہی میرا بازو ہے اور میرا مددگار ہے۔ تیری مدد سے چلتا پھرتا ہوں اور تیری مدد سے حملہ کرتا ہوں۔ اور تیری ہی مدد سے مقابلہ کرتا ہوں۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گھبراہٹ و پریشانی سے نجات اور مدد باری تعالیٰ کی دعائیں ہیں۔ اللہ کرے قرآن کریم حضرت محمد مصطفےٰؐ، حضرت مسیح موعودؑ کے حیات بخش دعائیہ خزائن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم مسلسل دعاؤں سے کام لے کر اپنی آخرت اور دنیا سنوار لیں۔ آمین

غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے
اے میرے فلسفیو! زورِ دعا دیکھو تو

(قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

28مئی 2010ء کو لاہور میں احمدیہ بیت الذکر پر دہشت گردوں کے حملہ میں 86۔احمدیوں کی شہادت

اگلا پڑھیں

سانحہ 28مئی 2010ء۔ تاثرات