مکرم میاں مظفرالحق ظفر نمائندہ روزنامہ الفضل سڈنی آسٹریلیا دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
خاکسار کے پیارے بھانجے مکرم عبدالسلام شہید ایل پلاٹ اوکاڑہ کے والد محترم ماسٹر منور احمد طارق صدر جماعت ضلع اوکاڑہ پاکستان گردہ میں پتھری کی وجہ سے علیل ہیں اور لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے جو کہ اللہ کے فضل سے کامیاب رہا ہے۔ ڈاکٹرز نے گردے کی نالیوں کی بندش ختم کرنے کے لیے سٹنس ڈالے ہیں۔ مگر ابھی کسی قدر کمزوری اور درد باقی ہے اور جواں سال بیٹے کی شہادت کی وجہ سے شدید دلی صدمے سے دو چار بھی ہیں-جس کی وجہ سے بیماری میں شدت آگئی تھی۔ نیز خاکسار کی ہمشیرہ، شہید کی بیگم و بچے بھی غم اور دکھ کی وجہ سے نڈھال ہیں۔
جملہ احباب جماعت اور قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی بہنوئی کوشفاءکاملہ و عاجلہ عطا فرماتے ہوئے تمام کو صبر جمیل سے نوازے۔ ہر آن ان کو اپنے خاص حفظ و امان میں رکھے۔ آمین