• 26 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

گمراہ قوم کے لئے بخشش کی دعا

حضرت ابوذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ ایک دفعہ ساری رات نماز میں یہ دعا پڑھتے رہے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ کو تو سارا قرآن حفظ ہے آپ کیوں ایک آیت ہی دہراتے رہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں اپنی امت کے لئے دعا کرتا رہا۔ میں نے پوچھا جو اب کیا ملا؟ فرمایا اگر وہ جواب بتا دوں تو اکثر لوگ نماز ترک کر دیں۔

(الدر المنثور للسیوطی جلد3 صفحہ75)

یہ دعا قرآنی بیان کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنی قوم کے لئے کی تھی۔

اِنۡ تُعَذِّبۡہُمۡ فَاِنَّہُمۡ عِبَادُکَ ۚ وَاِنۡ تَغۡفِرۡ لَہُمۡ فَاِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱۱۹﴾

(المائدہ: 119)

(خدایا) اگر تو انہیں عذاب دینا چاہے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخشنا چاہے تو تو بہت غالب اور حکمتوں والا ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ16)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری)

پچھلا پڑھیں

جلسہ یوم خلافت جماعت احمدیہ لٹویا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جون 2022