• 15 اگست, 2022

تینکودوگو ریجن، برکینا فاسو میں جلسہ یومِ خلافت کا انعقاد

خلافت سے محبت اور عقیدت ہر احمدی کے دل کی آواز ہے۔ خلافت کی محبت کوجماعت کے ہر فرد کے دل میں اجاگر کرنے کے لئے 27مئی 2022 کو جماعت احمدیہ تینکودوگو (برکینافاسو) میں جلسہ خلافت کا انعقاد ہوا۔ جلسے کا تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم زالے طاہر صاحب نے تلاوت قرآن کریم کے فرائض انجام دئیے۔ اس کے بعد خاکسار نے خلافت احمدیہ کی اہمیت، اور اس کے ساتھ وابستگی قائم رکھنے، 27 مئی کے دن کی اہمیت اور خلفائے احمدیہ کے قبولیت دعا کے واقعات پیش کیے۔اس جلسے میں 5غیراحمدی احباب کل 40افراد نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ یہ جلسہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خلافت احمدیہ کی محبت کو دلوں میں قائم کرنے والا ہو۔ اور تینکودوگو (برکینافاسو) کی جماعت خلافت کی آواز پر ہر دم عمل کرنے والی ہو اور خلافت کے ہر حکم کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے والی ہو۔ آمین۔

(رپورٹ: مرزا عطاءالرؤف۔ مربی سلسلہ برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ