• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 28 جولائی 2020ء

جرمن حکومت کا اپنے شہریوں کو انتباہ/ 30 ہزار رضاکار ویکسین  ٹیسٹ کیلئے درکار/شمالی افریقہ میں قحط سالی زوروں پر/سپین میں  حالات تشویشناک ، مزید پابندیاں لاگو/موسم کا کورونا پھیلاؤ پر کوئی اثر نہیں ؛عالمی ادارہ صحت

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ64لاکھ95 ہزار                     اموات: 6لاکھ54ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8728962
یورپ 3234043
جنوب مشرقی ایشیا 1838380
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1494697
افریقہ 712920
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 291993

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4209509 146331 61498 604
2 برازیل 2419091 87004 24578 555
3 ہندوستان 1483156 33425 47703 654
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 8لاکھ 60ہزار

اموات: 18ہزار 1سو

ریکور ہونے والے: 5لاکھ 7ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 445433 6769
2 مصر 92482 4652 420 46
3 نائجیریا 40532 838

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1لاکھ 83 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 95لاکھ90ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ18لاکھ86ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں13لاکھ25ہزار  جبکہ ہندوستان میں9لاکھ51ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 87ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں3ہزار4سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • کورونا وبا سے بچاؤ کے پیش  نظر جرمن حکومت نے  اپنے شہریوں کو سپین کے بعض شہروں(  Cataloniaاور بارسلونا  وغیرہ )میں خاص طور پر جانے سے منع کرتے ہوئے انتہائی احتیاط  برتنے کی بابت ہدایات جاری کی ہیں۔(الجزیرہ)
  • عالمی سطح پر تیار کی جانے والی انتہائی وسیع پیمانہ  پر کورونا ویکسین کے  تجربات کیلئے  تقریبا 30 ہزار  رضاکاروں  کی خدمات لی جارہی ہیں۔(الجزیرہ)
  • شمالی افریقہ کے 13 سے زائد ممالک میں کورونا وبا کی آمد سے انتہائی قحط کا سامنا ہے۔پہلے قحط اور سیلاب اور اب کورونا کی کثرت کے باعث ان ممالک میں انتہائی  تشویش ناک حالات ہیں۔ ماہرین کے مطابق قحط کے اعدادوشمار گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد بڑھ چکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • سپین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد  ہسپانوی انتظامیہ نے ملک میں سختیاں شروع کردی ہیں۔ خاص  طور پر میڈرڈ میں  حکومت نے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ 10 سے زائد افراد  کی کسی بھی جگہ Gathering بھی منع کردی گئی ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے اس امر کی بابت وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ موسم کا کورونا وبا کے پھیلاو پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور یہ گمان کہ زیادہ گرمی سے وائریس ختم ہوجاتا ہے  ، غلط ہے۔  ادارہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کے سب سے زیادہ متأثر ہونے والے ممالک میں بھی موسمی تبدیلیاں کثرت سے رونما ہورہی ہیں۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

دل کعبہ کو چلا مرا بت خانہ چھوڑ کر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جولائی 2020