• 20 مئی, 2024

ماہ جون میں موصول ہونے والی قارئین الفضل کی آراء و تبصرے (قسط 7)

ماہ جون میں موصول ہونے والی قارئین الفضل کی آراء و تبصرے
قسط 7

ترقی کی منازل پر رواں دواں

الفضل اخبار اللہ کے فضل سے روز افزوں ترقی کی منازل پر رواں دواں ہے اور قارئین کے لئے ایک عمدہ علمی اور روحانی مائدہ ہے۔ سب لکھنے والے علم اور دلائل سے اپنا مدعا بیان کرتے ہیں اور ’’روحانی بگھار‘‘ سے اپنی تحریر میں ایک نیا رنگ بھرتے ہیں تو کہیں روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے بچپن اور زمانہ طالب علمی کی حسین یادوں کوظرافت کے تڑکے سے خوب لبھاتے ہیں۔ جس سے سب حظ اٹھاتے ہیں۔ جہاں یہ تحریریں ہمارے دل و دماغ کو سرور بخشتی ہیں وہاں ہمیں ہمارے ماضی سے بھی جوڑے رکھتی ہیں مثلاً امة الباری صاحبہ کا مضمون ’’نایاب ہوتے پانی کی قدر کریں‘‘ واقعاتی طور پر کچھ نہ کچھ ہماری کہانی بھی ہے۔

(رضیہ بیگم۔ نیویارک)

الفضل نے ہمیں ایک خاندان بنا دیا

مورخہ 6؍مئی 2022 کے شمارہ میں ’’نایاب ہوتے پانی کی قدر کریں‘‘ مضمون پڑھا۔ ہلکی پھلکی کہانی کی طرز پر بہت دلچسپ انداز میں اہم بات سمجھائی ہے۔ الفضل نے ہمیں ایک خاندان بنا دیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی سے سہولتیں میسر آ گئی ہیں۔ میں تہہ دل سے آپ کی ٹیم کی شکر گزار ہوں جو انتھک محنت کے بعد ایک روحانی مائدہ ہم تک پہنچاتے ہیں۔

(مبشرہ شکور۔ لندن)

شاندار مضامین

قلم سے دوبارہ دوستی کروانے کا سارا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ مورخہ 6 مئی کی اشاعت میں مضمون ’’نایاب ہوتے پانی کی قدر کریں‘‘ جہاں پانی کے ضیاع پر پند و نصائح لیے ہوئے تھا وہیں امة الباری صاحبہ نے اپنے ساتھ مجھے بھی صحنِ ماضی میں لا کھڑا کیا۔ مورخہ 26 مئی کی اشاعت میں ’’اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو دارالعمل اور اُخروی زندگی کو دارالجزاء قرار دیا‘‘ قبرستان اور قبروں کی بناوٹ و سجاوٹ سے متعلق عمیق مشاہدہ پر مبنی بہت معلوماتی مضمون تھا۔ رمضان المبارک کے حوالے سے تمام مضامین بہت معلوماتی اور معیاری تھے۔

(ثمرہ خالد۔ جرمنی)

عمدہ شمارہ جات

مورخہ 25 تا 28مئی کے الفضل آن لائن کے تمام تر شمارہ جات انتہائی عمدہ تھے۔ خاص کر ان دنوں کی اشاعتوں میں شائع ہونے والے اداریے انتہائی جاندار اور سوچ کو جھنجھوڑنے والے تھے۔ کاش ہم میں سے ہر ایک ان باتوں کا لطف ہی نہ لے بلکہ انہیں اپنی عملی زندگیوں کا حصہ بھی بنانے والا ہو۔ آمین۔

(درثمین احمد۔ جرمنی)

اعلیٰ مضمون

مورخہ 7مئی 2022ء کے شمارہ الفضل میں، نئے انداز تحریر میں حضرت خدیجہ کی بابت بہت عمدہ مضمون شائع ہوا ہے۔

(مبشر احمد عابد مربی سلسلہ)

الگ رنگ لئے ہوئے مضامین و اداریے

جب تک الفضل پڑھ نہ لوں سکون نہیں آتا۔ 25مئی 2022ء کا اداریہ پڑھا بہت ہی خوبصورت مضمون باندھا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں شجرِ خلافت کے ساتھ ہمیشہ ہمیش وابستہ رکھے آمین۔ الفضل کے شمارہ میں اداریہ بابت ’’میرا مضمون کب شائع ہوگا‘‘ پڑھ کر دل چاہ رہا ہے کہ سب خدمت کرنے والوں کے لیے روزانہ دو نفل ادا کروں جن کی انتھک اور مسلسل محنت سے یہ اخبار اپنے روحانی مائدے سے بھرپور مضامین کے ساتھ ہمیں فیض پہنچا رہا ہے۔

(مغفورہ درانی۔ جرمنی)

تربیتی لحاظ سے موثر اخبار

میں روزانہ صبح الفضل آن لائن اخبار دیکھتا ہوں اور تفصیلی مطالعہ آفس سے واپسی پر کرتا ہوں۔ اہم اور تربیتی حوالے سے بعض مضامین مثلاً فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، مسیح موعودؑ کے اقتباسات، پیارے امام و آقا کے اس حوالے سے ارشادات ایمان کو مضبوط بنانے اور تربیتی لحاظ سے ہم اہل خانہ کے علاوہ دوستوں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

(آر آرقریشی)

اعلیٰ مضامین

آپ کے مورخہ 27مئی 2022ء کے اداریہ میں خلافت کی روحانی بجلی سے دی گئی مشابہت بہت ہی اعلیٰ ہے۔ جس مضمون کا عنوان پر کشش ہو اسے فوراً پڑھنے کو دل چاہتا ہے ماشاء اللہ۔ 14 مئی کے اداریہ ’’پھول یوں ہی نہیں کھلا کرتے بیج کو دفن ہونا پڑتا ہے عنوان اور مضمون دونوں بہترین ہیں۔ انڈیا سے جناب عمر تما پوری کا مضمون بعنوان ’’اردو صحافت کے 200 سال اور احمدیہ جماعت کی صحافتی خدمات‘‘ ماشاء اللہ ایک ہی نشست میں پڑھنے والا مضمون ہے۔ مورخہ 20مئی 2022ء کے پرچے میں بہت سے علمی مضامین ہیں۔ 26مئی 2022ء کے اداریے نے بہت کچھ سکھایا اور سمجھا دیا ہے۔ اللہ کرے ہم انسانوں کو عبادت کا درست مطلب سمجھ بھی آجائے اور ایسی عبادت کرنے کی توفیق بھی مل جائے۔ بہت اعلیٰ شمارہ ہے۔

(نبیلہ رفیق فوزی۔ ناروے)

معلوماتی اخبار

اتنا معلوماتی اخبار ہے کہ ایک بار پڑھنا شروع کردیں تو چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔

(غزالہ مبشر۔ جرمنی)

چھوٹی بات میں گہرے مضامین کا بیان

مورخہ 24مئی کی الفضل میں محترمہ امۃ الباری ناصر کا مضمون ’’پردہ تعلیم میں رکاوٹ نہیں ہے‘‘ پڑھا۔ بہت ہی متاثر کن تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوم خلافت کے سلسلے میں سب مضامین اور نظموں سے خلافت سے محبت چھلک رہی تھی۔ آپ کے سبھی اداریے لاجواب اور قابل ستائش ہوتے ہیں مگر 14 مئی کی الفضل میں شائع ہونے والا اداریہ ’’پھول یونہی کھلا نہیں کرتے بیج کو دفن ہونا پڑتا ہے‘‘ بہت ہی اچھا تھا اور ’’help us help you‘‘ چھوٹی سی بات سے اتنے گہرے مضمون نکالنا بلاشبہ آپ کا ہی خاصا ہے۔

(خالدہ نزہت۔ آسٹریلیا)

فائدہ مند اخبار

مورخہ 18مئی 2022ء کی اشاعت میں ڈاکٹر نصیر احمد طاہر صاحب کا مضمون ’’انسانیت کی مدد، دنوں یا ہندسوں کی محتاج نہیں‘‘ بہت پسند آیا۔ احباب جماعت الفضل اخبار سے بخوبی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اخبار کی معاونت کرنے والے تمام احباب کو جزائے خیر دے، آمین۔

(قاضی عثمان پاشاہ صوبہ کرناٹک۔ انڈیا)

گرانقدر خدمات سر انجام دینے والا اخبار

گزشتہ دنوں الفضل آن لائن میں ’’یومِ مسیح موعود‘‘ پر خصوصی مضامین پڑھنے کو ملے۔ اس کے بعد ماہِ صیام میں حضرت امیر الموٴمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات اور مضامین بابت رمضان کے مسائل، برکت، رحمت، مغفرت پر الفضل آن لائن کی زینت بنتے رہے۔ جس سے روحانیت سے پُر ماحول رہا۔اس قدر کم عرصہ میں الفضل آن لائن نے حقیقی اسلامی تعلیمات کو عام فہم رنگ میں بیان کرتے ہوئے اُردو ادب کی جو گراں قدر خدمت جاری رکھی ہوئی ہے وہ نہ صرف قابلِ رشک ہے بلکہ قابل فخر بھی۔ اس طرح کے معیاری اخبار کا لانچ ہونا وقت کا اہم ترین تقا ضا تھا ان مضامین اور معلومات کے ذریعہ اردو زبان نے دنیا کو اپنی مُٹھی میں سمیٹ لیا ہے۔ اُردو زبان کے تحفظ، بقا، فروغ اس کی ترقی اور ترویج کے فریضہ کو آن لائن لندن کمال خوبی سے نبھا رہا ہے۔ الحمدللّٰہ۔

(علامہ محمد عمر تما پوری۔ علی گڑھ انڈیا)

نئی جہت کا اخبار

الفضل کو آپ نے نئی جہت دے دی ہے۔ تربیتی نقطہ ٔنظر سے آپ کے اداریے بہت عمدہ، دلچسپی کا باعث اور سبق آموز ہوتے ہیں۔ مورخہ 21مئی کے شمارے میں ماشاء اللہ حقوق و فرائض اور انکی ادائیگی کی طرف جس طرح سادہ مگر سحر انگیز الفاظ سے توجہ دلائی دل کو بھا گئی۔

(چوہدری منیر مسعود۔ لاہور)

قلمی جہاد میں مصروف عمل

ہمارا روزنامہ الفضل آن لائن خدا کے فضل سے دنیا کے دوسرے اخبارات سے منفرد ہے۔ کیونکہ یہ صرف دینی پیاس بجھانے میں مصروف ہے۔ میں الفضل کے حوالے سے صرف اتنا کہوں گا کہ تمام مضامین بہت عمدہ اور معلوماتی ہوتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ بڑی محنت اور جانفشانی سے کارکنان اسے پایہٴ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ ہم تو بنی بنائی الفضل پڑھ لیتے ہیں اور جو اسے اخبار بناتے ہیں انہیں اللہ پاک اس کا اجر دے آمین۔ اس کی بدولت دنیا میں جماعت کی ترقی کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔

(اے آر بھٹی۔ برسبن آسٹریلیا)

تاریخی واقعات سے مزین

مورخہ 8جون 2022ء کے شمارے میں محمد صدیق شاکر صاحب پر مکرم منور علی شاہد کا تاریخی مضمون پڑھ کر انجینئرنگ یونیورسٹی کا زمانہ یاد آگیا۔

(انجینئر محمود مجیب اصغر.)

عمدہ شمارہ

جَزَاکُمُ اللّٰہُ آج 24مئی کا شمارہ اتنا عمدہ تھا کہ ایک بار میں پورا پڑھ کر ہی چھوڑا ہے۔

(نمود سحر)

مؤرخہ 9مئی 2022ء کے شمارہ میں آپ نے الفضل کی تیاری کے جو مراحل بیان کیے ہیں وہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ آپکی محنت خلوص میں مزید اضافہ کرے اور اس اخبار کو مزید ترقیات سے نوازے۔

(سید طاہر شاہ)

الفضل کی بدولت سب کام سنور جاتے ہیں

مورخہ 26مئی 2022ء کا بہت ہی خوبصورت اور بہترین اداریہ ہے۔ مورخہ 27مئی 2022ء کے اداریہ کے جواب میں صرف یہی لکھوں گی کہ ہمارے لیے ترقی واقعتاً خلافت سے جڑے بغیر ممکن نہیں کیونکہ خلافت ہی تو ہمارے لئے قرب الٰہی حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے جو ہمیں اس راہ کی طرف راغب کرتا ہے۔ مورخہ 18جون 2022ء کے شمارے میں محترمہ درثمین احمد، جرمنی کا مضمون بعنوان ’’روزنامہ الفضل سے میری وابستگی‘‘ پڑھا اور دل کے بہت قریب لگا۔ میرا ذاتی تجربہ ہے ’’الفضل‘‘ کی ٹیم ممبر ہونے کی حیثیت سے سب کام سنور جاتے ہیں۔

(صدف علیم صدیقی۔ کینیڈا)

حسین یادوں سے مزین

مورخہ27مئی 2022ء یوم خلافت کی الفضل آن لائن کی وساطت سے حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ، الفضل کی تمام ٹیم اور قارئین و لکھاریوں کو مبارک ہو۔ مضمون ’’کچھ یادیں کچھ باتیں‘‘ پڑھا اور بڑا لطف آیا جماعت میں بشیر احمد صاحب سیالکوٹی اور نذیر احمد صاحب سیالکوٹی کے نام کافی معروف ہیں۔ 14مئی 2022ء کے شمارے میں مکرم محمد عمر تماپوری انڈیا کا مضمون ’’اردو صحافت کے 200 سال اور احمدیہ جماعت کی صحافتی خدمات‘‘ بہت پسند آیا۔ بہت معلوماتی اور جامع (comprehensive) ایمان افروز مضمون ہے۔ مؤرخہ 23مئی 2022ء کے الفضل آن لائن میں بیگم حضرت ڈاکٹر حشمت اللہؓ کا مضمون جو ان کی پوتی امۃ الحکیم عائشہ صاحبہ نے لندن سے ’’میری دادی جان کی قیمتی یادیں‘‘ کے عنوان سے شائع کروایا ہے بہت پسند آیا۔

(ابن ایف آر بسمل)

اعلیٰ اداریہ

مورخہ 27مئی 2022ء کے اداریہ میں بیان مضمون میں بیشک اللہ تعالیٰ مین سوئچ ہے اور اس کے نبی اور خلفاء بجلی اور ہم ان کی تاریں اگر ان تاروں میں سے بجلی کی رو ختم ہو جائے تو ہر کوئی ان تاروں کو توڑ سکتا ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ اس بجلی کو ہمارے اندر سے نکلنے نہ دے اور ہم مضبوطی سے متحد ہو کر ہمیشہ اپنی پیاری جماعت کو قائم رکھیں۔ آمین۔

(عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

عمدہ تشبیہات

مؤرخہ 10مئی کے شمارہ میں مکرمہ منزہ ولی کے مضمون ’’بچوں میں نماز باجماعت کی عادت قائم کرنے میں ماؤں کا کردار‘‘ میں بہت مؤثر پیرائے میں ماں کی ذمہ داری کا احساس دلایا گیا ہے۔ جَزَاکُمُ اللّٰہُ۔ آپ کے مورخہ 27مئی 2022ء کے اداریہ میں خلافت کی روحانی بجلی سے دی گئی مشابہت بہت ہی اعلیٰ ہے۔ آپ کے اداریے بعنوان ’’ہر نیا دن موت کے قریب کرتا ہے‘‘ میں ہمیشہ کی طرح منفرد انداز میں آپ نے اللہ کے حقوق کی ادائیگی اور زندگی کا دبے پاؤں تیزی سے گزرنے کا احساس دیا گیا۔

(سعدیہ طارق۔ملتان)

بہترین اخبار

مورخہ 9مئی کی اخبار میں اداریہ لفظ لفظ پڑھا جس سے اس محنت اور مشقت اور جذبہ کا علم ہوا جو اخبار کے شائع ہونے تک کام کرتا ہے

(نعمان احمد رحیم)

پچھلا پڑھیں

آؤ! اُردو سیکھیں (سبق نمبر 54)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جولائی 2022