• 19 مئی, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 9؍جولائی 2022ء بروز ہفتہ۔ 12بجے دوپہر اسلام آباد ٹلفورڈ میں ایک نماز جنازہ اور چند نماز جنازہ غائب پڑھائے۔

نماز جنازہ حاضر

*مکرمہ سعیدہ رفعت منیر صاحبہ اہلیہ مکرم منیر احمد ملک صاحب (سکنتھورپ۔یوکے)

7؍جولائی 2022 کو 93 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ مکرم محمد حسن احمدی صاحب مرحوم ریٹائرڈ ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس لاہور کی بیٹی تھیں، جنہوں نے 17سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند، تہجد گزار، صدقہ وخیرات کرنے والی، خلافت کے ساتھ عقیدت کا تعلق رکھنے والی ایک نیک فطرت خاتون تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرمہ شاہدہ ارشد صاحبہ اہلیہ مکرم ارشد محمود گوندل صاحب (وینکوور۔کینیڈا)

9؍نومبر 2021 کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ مکرم میاں نذیر احمد صاحب (آرکیٹیکٹ وانجینئر) کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ جنہوں نے 20 سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت پائی۔ آپ نے مسجد اقصیٰ ربوہ اور دارالذکر لاہور کی مساجد کی تعمیر اور ڈیزائنگ وغیرہ میں خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند، ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ گہری وابستگی کا تعلق تھا۔ قرآن کریم سے بہت محبت تھی۔ اپنے بچوں کے علاوہ دیگر بے شمار بچوں کوبھی قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم شیخ ریاض محمود صاحب (سابق نائب امیر لاہور) کی نسبتی ہمشیرہ تھیں۔

-2 مکرمہ صادقہ محبوب صاحبہ اہلیہ مکرم محبوب احمد صاحب مرحوم (نیلاگنبد لاہور۔حال کینیڈا)

8؍مئی 2022 کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ مرحومہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت منشی محبوب عالم صاحب رضی اللہ عنہ (آف نیلا گنبد راجپوت سائیکل ورکس) کی پوتی تھیں۔ بیس سال سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔ قرآن کریم سے عشق تھا۔ پاکستان اور کینیڈا میں بے شمار بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق ملی۔ صوم وصلوۃ کی پابند، غریب پرور، مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی، ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ انتہائی محبت اور اخلاص کا تعلق تھا۔ آپ نے لجنہ کے مختلف شعبوں میں بطور معاونہ خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

-3 مکرمہ شاہدہ خان صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اکرام خان صاحب مرحوم (کینیڈا۔حال ربوہ)

7؍مارچ 2022 کو ربوہ میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ مرحومہ بیس سال سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔ اپنی علالت کے باعث پاکستان گئیں اور وہیں اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ مرحومہ کودارالصدرربوہ میں واقع اپنا گھر صدر انجمن احمدیہ کے نام ھبہ کرنے کی توفیق ملی۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، تہجدگزار، صدقہ وخیرات کرنے والی بڑی نیک اور صالحہ خاتون تھیں۔ مرحومہ نے لمبا عرصہ مانٹریال میں بطور سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری تربیت اور سیکرٹری تبلیغ لجنہ خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

-4 مکرم پروفیسر کرامت اللہ راجپوت صاحب ابن مکرم چوہدری عظمت اللہ راجپوت صاحب (کینیڈا)

30؍مارچ 2022 کو 76 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت میاں جان محمد ہیلانی صاحب رضی اللہ عنہ کے پوتے، حضرت میاں عبد العزیز صاحب رضی اللہ عنہ کے پڑپوتے اور حضرت حافظ ملک مشتاق احمد صاحب پشاوری رضی اللہ عنہ کے نواسے تھے۔ آپ نے کراچی میں سیکرٹری تعلیم کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم نیک، صالح، صوم وصلوۃ کے پابند، تہجد گزار، خلیق، ملنسار، ہمدرد، ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک، ہر دلعزیز اور نافع الناس وجود تھے۔ آپ ایک اچھے شاعر بھی تھے۔ آپ کی شاعری میں جماعت اور خلافت سے محبت نمایاں طور پر جھلکتی تھی۔ آپ کو 1991 کے جلسہ سالانہ قادیان پر مشاعرہ کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہوا اور جلسہ کے دوسرے روز آپ کو اپنی مشہور غزل ’’تجدیدِ عہد‘‘ ترنم کے ساتھ سنانے کا موقع ملا۔ قادیان کی محبت میں کہی گئی آپ کی ایک نظم ’’وہ قادیان کی رونقیں! وہ کُو بکُو محبتیں!‘‘ تو زبان زدِ خاص و عام ہے اور اسی نظم سے آپ کو شہرت حاصل ہوئی تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

-5 مکرم خواجہ نعیم الدین قمر صاحب ابن مکرم مولانا خواجہ قمر الدین صاحب (ربوہ)

26؍جون 2022 کو 79 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ مرحوم ربوہ کے پہلے مکینوں میں سے تھے۔ ذہنی طور پر کمزور تھے مگر بڑے سادہ اور ہر دلعزیز انسان تھے۔ مرحوم کا خلافت کے ساتھ خاص پیار کا تعلق تھاجس کا اظہار وہ مختلف موقعوں پر کیا کرتے تھے۔

-6 مکرمہ کلثوم بیگم صاحبہ (قادیان)

23؍مارچ 2022 کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ نے 2010 میں قادیان آکر بیعت کی توفیق پائی۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند، صدقہ وخیرات کرنے والی، خوش مزاج اور اعلیٰ اخلاق کی مالک ایک نیک خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ اخلاص کا تعلق تھا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

ادارہ الفضل آن لائن مرحومین کے جملہ لواحقین سے تعزیت کرتا ہے

پچھلا پڑھیں

کتاب تعلیم (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ